ایس ایچ او بننے کیلئے بی اے کی ڈگری لازم

ایس ایچ او بننے کیلئے بی اے کی ڈگری لازم
حکومت نےفوجداری قوانین میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کی منظوری دیدی ہے۔ اب تھانیدار بننے کیلئے بیچلر کی ڈگری لازم ہوگی۔

ذرائع کے مطابق فوجداری قوانین میں ترامیم آئندہ ہفتے منظوری کے لئے وفاقی کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، اس کے بعد اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

فوجداری قوانین میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ 9 ماہ میں کیسز کا فیصلہ کرنا ضروری ہوگا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو متعلقہ ججز صاحبان ہائیکورٹ کے سامنے جوابدہ ہونگے۔

اس کے علاوہ ملک بھر کے تھانوں کو ضروری اخراجات، ٹرانسپورٹ اور سٹیشنری کیلئے حکومت رقم فراہم کرے گی۔ جبکہ عام جرائم کی سزائیں پانچ سال سے کم کرکے صرف چھ ماہ تک کر دی جائینگی۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے چھ سو سے زائد نکات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سنگین مقدمات، غداری، دہشتگردی، زیادتی اور قتل کے مقدمات میں پلی بارگین نہیں ہو سکے گی۔

فوجداری قوانین میں تبدیلیوں کے بعد ماڈرن ڈیوائسز، آواز کی ریکارڈنگ، فوٹوز اور موبائل فوٹیجز کو تسلیم کیا جا سکے گا۔