کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود حکومتی ایم این اے کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت

کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود حکومتی ایم این اے کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت
کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود پی ٹی آئی ایم این اے کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بونیر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان کا گزشتہ بدھ کو کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں آئسولیشن میں جانے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن قومی اسمبلی کی بیٹ والے صحافی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہ صرف شریک تھے بلکہ دیگر اراکین سے مل رہے تھے اور اسپیکر ڈسک پر بھی لوگوں سے سے گفت و شنید کرتے رہے۔

اس بات کا انکشاف ڈان سے منسلک صحافی نادر گرمانی نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے کیا، انہوں نے لکھا کہ

"پی ٹی آئی کے شیر اکبر نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی، میڈیکل ٹیم کا دعویٰ۔ ممبر میڈیکل ٹیم کا کہنا ہے کہ شیر اکبر کا گزشتہ بدھ کو کرونا ٹیست مثبت آیا تھا اور انہیں خود کو الگ تھلگ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا، لیکن ہم انہیں آج سیشن میں شرکت کرتے ہوئے دیکھ کر حیران ہیں"

https://twitter.com/nguramani/status/1484440084925534210