• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘یہ مفروضہ پاش پاش ہو چکا کہ عمران خان دیانتدار انسان ہیں’

"کیا کوئی ایماندار وزیراعظم ہائیکورٹ کو کہتا ہے کہ میں کسی عام شہری کو جوابدہ نہیں ہوں؟ کیا کوئی ایماندار شخص 7 رٹ پٹیشنز کرتا ہے کہ میری تحقیقات نہ کی جائیں؟ یہ اب ایک فرضی داستان ہے کہ عمران خان ایک ایماندار آدمی ہے، اس میں اب کوئی صداقت نہیں ہے۔ "

نیا دور by نیا دور
جنوری 22, 2022
in خبریں
202 2
0
‘یہ مفروضہ پاش پاش ہو چکا کہ عمران خان دیانتدار انسان ہیں’
238
SHARES
1.1k
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سینئر صحافی کامران شاہد نے دنیا نیوز کے پروگرام ‘آن دی فرنٹ’ کے دوران پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس وزیراعظم عمران خان کی دیانت، امانت، ان کی مینجمنٹ اور ان کی پارٹی کی ٹرانسپرنسی پر سوال اٹھا رہا ہے۔ آپ کے پاس ان باتوں کے کیا حقائق ہیں۔

اکبر ایس بابر نے ان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی لابی کے تمام حقائق ریکارڈ پر موجود ہیں اور الیکشن کمیشن بھی ان حقائق کو سامنے لے آیا ہے۔ تاہم میں آپ سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ یہ جو آپ کہتے ہیں کہ عمران خان ایک دیانتدار انسان ہے مجھے اس پر شدید تحفظات ہیں۔

RelatedPosts

‘ارشد ملک ویڈیو کیس میں عمران خان اور اعظم خان نے مجھ پر شدید دباؤ ڈالا’

دیگر اداروں کو بھی مشاورت سے فیصلے کرنے چاہیے: وزیراعظم

Load More

اکبر ایس بابر نے کامران خان کو کہا کہ ایک دیانتدار انسان دوسروں کی ڈیڑھ سو پیشیوں کی دوڑیں نہیں لگواتا۔ وہ 23 بنک اکاؤنٹس کو نہیں چھپاتا اور نہ ہی وہ الیکشن کمیشن کو یہ کہتا کہ آپ نے 23 بنک اکاؤنٹس ظاہر ہی نہیں کرنے۔

انہوں نے کہا کہ کیا کوئی ایماندار وزیراعظم ہائیکورٹ کو کہتا ہے کہ میں کسی عام شہری کو جوابدہ نہیں ہوں۔ کیا کوئی ایماندار شخص 7 رٹ پٹیشنز کرتا ہے کہ میری تحقیقات نہ کی جائیں۔ کیا کوئی ایماندار شخص سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرتا ہے کہ یہ کیس الیکشن کمیشن کا دائرہ کار نہیں یا اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کا ممبر نہیں ہے۔

اکبر ایس بابر نے کامران شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے آپ لوگ جو چینلز پر بیٹھے ہوئے ہیں، آپ بار بار یہ تاثر نہ دیا کریں کہ عمران خان کوئی ایماندار انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا دنیا میں کبھی ایسا ہوا ہے کہ ایک ایماندار انسان جو اس قسم کے لوگوں کو اپنے اردگرد لے کر بیٹھا ہو، جن کا ہر روز پاکستان میں ایک سے بڑھ کرایک ، کبھی شوگر اور کبھی آٹے سکینڈل نکلتا ہو ۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ آپ اینکرز اپنے ٹی وی پر بیٹھ کر روزانہ تنقید کرتے ہیں کہ ملک میں اربوں روپے کی میگا کرپشن ہو رہی ہے ، کیا ممکن ہے کہ کوئی ایماندار آدمی اس طرح کے لوگوں کے درمیان بیٹھا ہو۔ اس کے گرد ایماندار لوگ کیوں نہیں ہیں، یہ اب ایک فرضی داستان ہے کہ عمران خان ایک ایماندار آدمی ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ آپ اینکرز کوئی بھی پروگرام شروع کرتے ہیں تو کہتے ہیں عمران خان ایماندار ہیں لیکن ان کے آس پاس کرپٹ لوگ ہیں، آپ ہمیشہ ایڈوائزرز کو نشانہ بناتے ہیں اور اس کی جڑ یا روٹ کاز پر نہیں جاتے ، ہمیں اس انسان کو پکڑنا چاہیئے جس نے وہ ٹیم بنائی ہے۔ جس نے ایسے احکامات جاری کیئے اور اب وہ چھ سال سے اپنے احتساب سے بھاگ رہا ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ کہتا تھا کہ ایمپائر نیوٹرل ہونے چاہیئں لیکن آج الیکشن کمیشن مجھے لکھ کر کہتی ہے کہ ہم آپ کو یہ ڈاکومنٹس نہیں دیں گے کیونکہ پی ٹی آئی کو ہم پر اعتراض ہے، لہذا عمران خان ایمپائر کی انگلی پکڑ کر کیسے شفاف تحقیقات کروا سکتا ہے۔ انہوں نے تحقیقاتی عمل کو کیوں روک رکھا ہے۔

اکبر ایس بابر نے کامران شاہد کو کہا کہ خدا کا واسطہ ہے آپ روزانہ ٹی وی پر بیٹھ کر انہیں ایمانداری کی سندیں نہ دیا کریں، جو ہورہا ہے اس کے ذمہ دار عمران خان ہی ہیں۔

عمران نیازی کی محبت میں اس کو ایماندار کہنے والے اینکرز کیلئے

اکبر ایس بابر نے عمران خان کو صادق امین کہنے والے @FrontlineKamran کے ساتھ جو سلوک کیا، شاہد کسی نے نہیں کیا. یہ موصوف اپنے پروگراموں میں پرویزمشرف سمیت آئین شکن جرنیلوں کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ بانٹتے پھرتے ہیں pic.twitter.com/J0aCUiJCue

— 𝐽𝑎𝑣𝑒𝑑 𝐼𝑞𝑏𝑎𝑙 (@javedeqbalpk1) January 21, 2022

خیال رہے کہ 16 دسمبر 2017 کو سپریم کورٹ کے متنازع سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیتے ہوئے انتخابات کے لئے اہل قرار دیا تھا۔ اسی فیصلے میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت نا اہل قرار دے دیا، ان پر زرعی آمدن، آف شور کمپنیوں، برطانیہ میں جائیداد اور اسٹاک ایکسچینج میں اِن سائڈ ٹریڈنگ سے متعلق الزامات تھے۔ تاہم سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا اور چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق اکاونٹس کا باریک بینی سے جائزہ لے۔

اس فیصلے کے تقریباً 4 سال بعد پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے 4 جنوری 2022کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں 12 بینک اکاؤنٹس ظاہر کیے جبکہ 53 اکاؤنٹس کو چھپائے رکھا۔ اس کے علاوہ 31 کروڑ روپے سے زیادہ کے عطیات بھی الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کیے گئے ۔

تحرک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی قائم کردہ سکروٹنی کمیٹی کی 225 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے 77 میں سے صرف 12 بینک اکاؤئنس ظاہرکیے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں دی گئی۔

سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے دستاویزات کے مطابق کمیٹی نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی کی آڈٹ رپورٹ اکاؤنٹنگ کے معیار پر پورا نہیں اترتی اور نہ ہی پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے ڈیکلریشن میں بینک اکاؤنٹس ظاہر کیے گئے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رکن اکبر ایس بابر نے 2014 میں پارٹی فنڈز میں بےضابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی تھی، جس پر الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے 96 سماعتیں کیں۔

اکبر ایس بابر نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ دو آف شور کمپنیوں کے ذریعے لاکھوں ڈالر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے اور تحریک انصاف نے یہ بینک اکاؤنٹ الیکشن کمیشن سے خفیہ رکھے۔

Tags: Akbar S BabarImran KhanPTI foreign funding caseاکبر ایس بابرپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیسعمران خانعمران خان صادق اور امین
Previous Post

نواز شریف کو لندن بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر

Next Post

مٹھی: ضلعی انتظامیہ اور بااثر افراد کی ملی بھگت، زیر تعمیر مندر مسمار، زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اکرم شیخ کے مطابق جنرل فیض حمید نے حساس دستاویزات کے لئے ان کے گھر پر ڈاکہ ڈلوایا’

‘اکرم شیخ کے مطابق جنرل فیض حمید نے حساس دستاویزات کے لئے ان کے گھر پر ڈاکہ ڈلوایا’

by نیا دور
مارچ 28, 2023
0

سپریم کورٹ کے وکیل بیرسٹر اکرم شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر پر دسمبر 2019 میں پڑنے والا ڈاکہ...

‘چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ ججوں کے سوال نظر انداز نہیں کیے جا سکتے’

‘چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ ججوں کے سوال نظر انداز نہیں کیے جا سکتے’

by نیا دور
مارچ 28, 2023
0

الیکشن سے متعلق مقدمے کا فیصلہ اگلے دو تین دن میں آ جائے گا۔ جب تک جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے...

Load More
Next Post
مٹھی: ضلعی انتظامیہ اور بااثر افراد کی ملی بھگت، زیر تعمیر مندر مسمار، زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش

مٹھی: ضلعی انتظامیہ اور بااثر افراد کی ملی بھگت، زیر تعمیر مندر مسمار، زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In