• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 20, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

موبائل فون خریدنے والا پاکستانی صارف جو ایف بی آر اور پی ٹی اے کے درمیان فٹبال بن گیا

نیا دور by نیا دور
جنوری 26, 2022
in خبریں
413 4
1
موبائل فون خریدنے والا پاکستانی صارف جو ایف بی آر اور پی ٹی اے کے درمیان فٹبال بن گیا
487
SHARES
2.3k
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایف بی آر اور پی ٹی اے نے امریکا سے واپسی پر اپنے ساتھ موبائل لانے والے شہری کی ناک کی لکیریں نکلوا دیں۔ اس نے ذمہ دار شہری ہونے کا ثوبت دیتے ہوئے ٹیکس ادا کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں اداروں نے اسے فٹبال کی طرح گھمایا اور وقت گزرنے کے بعد ڈبل ٹیکس ڈال دیا۔

نیا دور سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہری کا کہنا تھا کہ میں 24 نومبر 2021ء کو امریکا سے پاکستان پہنچا تھا۔ میں وہاں سے اپنے ساتھ ایک آئی فون لایا تھا۔ میرے ذہن میں تھا کہ میرے پاس اس ڈیوائس کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن سے رجسٹرڈ کرانے کیلئے ساٹھ دن کا وقت ہے اور بطور ایک انٹرنیشنل ٹریولر مجھ پر لگ بھگ 36 ہزار روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔

RelatedPosts

عمران خان فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں: وزیراعظم

نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کل طلب کرلیا

Load More

اس نے بتایا کہ میں نے 22 دسمبر کو پی ٹی اے کے پورٹل پر جا کر اپنا اکائوںٹ بنایا اور تمام تفصیلات لکھتے ہوئے انھیں بتایا کہ میری ڈیوائس کو برائے مہربانی رجسٹرڈ کر دیا جائے۔ لیکن جب اسے send  کرنے کی کوشش کی تو پورٹل نے Error  دینا شروع کر دیا۔ میں نے اس مسئلے سے آگاہ کرنے کیلئے پی ٹی اے ہیلپ لائن پر کال کی اور انھیں تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے ہیلپ لائن پر فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ آپ یہ معاملہ ایف بی آر کے پاس لے کر جائیں تو میں نے ایف بی آر کال کردی اور انھیں بھی اپنے مسئلے سے آگاہ کیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام نے مجھے کہا کہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا آپ فلاں فلاں ہدایات پر عمل کریں، میں نے پھر ویسا ہی کیا لیکن دوسری جانب سے ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا۔ تنگ آکر میں نے 13 جنوری کو دوبارہ ایف بی آر کی ہیلپ لائن پر کال کی تو مجھے بتایا گیا کہ پی ٹی اے کے پورٹل پر اپنی تفصیلات ڈالنے کے بعد جو Error آتا ہے اس کا سکرین شارٹ لیں اور ہمیں ای میل کر دیں۔ میں نے دوبارہ ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام تفصیلات انھیں بذریعہ ای میل بھیج دیں۔ اس کے بعد مجھے اس کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آپ کی درخواست درج کر لی گئی ہے، آپ کا مسئلہ اگلے 24 گھنٹوں میں حل کر دیا جائے گا۔ اسی دوران ایک اور میل آئی کہ آپ کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے لیکن چیک کیا تو پتا چلا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں فون اور ای میلز کرتا رہا لیکن دونوں اداروں کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ 21 جنوری کو میں نے پی ٹی اے کی ایس ایم ایس سروس کیساتھ رجسٹرڈ ہو کر اس پلیٹ فارم سے بھی اپنی تمام تفصیلات دیں۔ تو مجھے میرا چالان نمبر دیتے ہوئے 72 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنے کا کہا گیا۔

شہری نے بتایا کہ میں نے پی ٹی آئی کو فون کرتے ہوئے تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ جناب میں تو دو ماہ سے رجسٹرڈ ہونے کی کوشش کر رہا ہوں اور آپ سمیت ایف بی آر سے بھی رابطے میں ہوں لیکن آپ کا سسٹم ہی کام نہیں کر رہا تھا لیکن اب اچانک 21 جنوری کو مجھے رجسٹرڈ کرتے ہوئے نیا ٹیکس لگا دیا گیا ہے تو اس پر پی ٹی اے حکام نے کہا کہ ہمارا اس سارے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں، آپ ایف بی آر سے بات کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر حکام سے بات کی تو انہوں نے مجھے لاجواب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پورٹل پی ٹی اے کا استعمال کر رہے ہیں، رجسٹرڈ ان کیساتھ ہونا ہے تو ہمارا آپ کے معاملے سے کیا تعلق ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ اس طرح دونوں قومی اداروں نے ایک دوسرے پر معاملہ ڈالتے ہوئے ناصرف میرا وقت ضائع کیا بلکہ معاشی طور پر بھی نقصان پہنچایا۔ میں ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مقررہ وقت کے اندر اپنا واجب الادا ٹیکس دینا چاہتا تھا لیکن جان بوجھ کر اب مجھے نیا ٹیکس ادا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے جاری سرکلر میں دو قسم کے لوگوں کے لیے الگ الگ ٹیکس رکھے گئے ہیں۔ اس میں ایک وہ ہیں جو بیرون ملک سے اپنے ساتھ موبائل فون لے کر آتے ہیں۔ وہ اپنے پاسپورٹ پر دو مہینوں تک موبائل فون کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ رجسٹر کر سکتے ہیں جبکہ دوسری رجسٹریشن قومی شناختی کارڈ کے اوپر ہے۔

پاسپورٹ پر موبائل فون رجسٹر کرنے کا ٹیکس شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ کرنے سے قدرے کم ہے۔ ایف بی آر کے موبائل فون ڈیلرز کو جاری سرکلر کے مطابق پاسپورٹ پر 30 ڈالرز تک قیمت والے موبائل فون پر 430 روپے (شناختی کارڈ پر 550 روپے) جبکہ 30 سے 100 ڈالرز تک تین ہزار 200 روپے (شناختی کارڈ  پر 4323 روپے ) ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی۔

سرکل کے مطابق  100سے 200 ڈالرز تک  نو ہزار800  روپے (شناختی کارڈ پر 11561 روپے) 200  ڈالرز سے زائد قیمت والے موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے ساتھ خریدار کو سیلز ٹیکس بھی دینا ہوگا۔

200 سے 350 ڈالرز تک 12 ہزار 200 روپے (شناختی کارڈ پر 14661) ریگولیٹری ڈیوٹی اور 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

اس طرح 350 سے 500 ڈالرز تک17ہزار 800 روپے (شناختی کارڈ پر 23420 روپے) ریگولیٹری ڈیوٹی اور 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

500 سے زائد قیمت پر17فیصد سیلز ٹیکس کے ساتھ 27 ہزار 600 روپے (شناختی کارڈ پر 37007 روپے) ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی۔

دل جان سے جب پوچھا گیا کہ نئے ٹیکسز کے  بعد اب آئی فون موبائل پر ٹیکس کتنا ہوگا، تو ان کا کہنا تھا کہ آئی فون ایکس میکس اور اوپر کے تمام موبائل فون 500 ڈالرز سے زائد قیمتوں والے ہیں، تو اس پر اب پاسپورٹ پر تقریباً 63 ہزار اور شناختی کارڈ پر تقریباً 80 ہزار روپے ٹیکس بنتا ہے جو پہلے بالترتیب 36 ہزار اور 46 ہزار روپے تھا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے دسمبر 2021 کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں 18 کروڑ سےزائد سبسکرابئر (جن کے نام سم رجسٹرڈ ہوں ) موجود ہیں جس میں سے 10 کروڑ سے زائد تھری اور فور جی استعمال کرتے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق موبائل فونز پر ٹیکس لگانے کے بعد ان کی سمگلنگ بہت حد تک کنٹرول ہوگئی ہے۔

ایف بی آر کی 2020 کے ایک رپورٹ کے مطابق جب سے موبائل رجسٹریشن کا سلسلہ شروع  ہوا ہے موبائل کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2019 میں موبائل فونز کی کمرشل امپورٹ دو کروڑ 80 لاکھ سے زائد تھی جبکہ 2018 میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 70لاکھ سے زائد موبائل  درآمد کیے گئے جو 2019میں تقریباً 64 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ایف بی آر کی اس رپورٹ کے مطابق موبائل فونز پر ٹیکس عائد کرنے کے بعد مقامی سطح پر موبائل مینوفیکچرنگ میں بھی اضافہ ہوا۔

ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں مقامی سطح پر پاکستان میں موبائل فونزکے50لاکھ سے زائد یونٹس بنائے گئے جو 2019 میں بڑھ کر ایک کروڑ سے زائد ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ موبائل پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنا ہے کیونکہ مقامی سطح پر بننے والے موبائل سیٹ پر یہ ڈیوٹی عائد نہیں۔

ایف بی آر کے 2019 میں جاری اعداد شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2019 تک سب سے زیادہ تقریباً 44 لاکھ وہ موبائل فون درآمد کیے گئے جن کی قیمت 30 ڈالرز سے کم تھی، جو تمام درآمد شدہ موبائل فونز کا 48 فیصد بنتا ہے۔

اسی طرح 30 ڈالرز سے ایک سو ڈالرز تک کی قیمت کے درمیان 37 لاکھ سے زائد، سو سے دو سو ڈالرز کے درمیان کی قیمت کے نو لاکھ تک، 350 ڈالرز سے 500 ڈالرز تک کے 2897 جبکہ 500 ڈالرز سے زائد قیمت کے 20 ہزار سے زائد یونٹس درآمد کیے گئے۔ استعمال شدہ موبائل فونز کے صارفین کہتے ہیں کہ ان فونز کی اصل قیمت سے زیادہ ان پر ٹیکس ہے۔

 

Tags: FBRFederal governmentgovernmentiPhonePTAPTITaxآئی فونایف بی آرپی ٹی اے
Previous Post

ڈینٹل کالجز کو تباہی سے بچایا جائے، پامی کا صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ

Next Post

کیا عمران خان کے دن گنے جاچکے ہیں؟ عمران خان کے دور میں کرپشن عروج پر، عالی ادارے کی رپورٹ، حکومت کو دھچکہ

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا۔ وہ اگلے الیکشن کے لئے بیانیہ...

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے غریب عوام کے لئے پیٹرولم مصنوعات کی قیموں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے...

Load More
Next Post
کیا عمران خان کے دن گنے جاچکے ہیں؟ عمران خان کے دور میں کرپشن عروج پر، عالی ادارے کی رپورٹ، حکومت کو دھچکہ

کیا عمران خان کے دن گنے جاچکے ہیں؟ عمران خان کے دور میں کرپشن عروج پر، عالی ادارے کی رپورٹ، حکومت کو دھچکہ

Comments 1

  1. Ch sanaullah says:
    1 سال ago

    میں بھی اسی مسئلہ کا شکار ہو ں دو ماہ سے رجسٹریشن کروا نے کی کوشش کر رہا ہوں مگر کوئی پر سان حال نہیں helpline والے کوئی گائیڈ نہیں کرتے e mail کا کوئی جواب نہیں ملتا
    ایسا لگتا ہے سب بھنگ پی کر سورہے ہیں

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In