احتساب عدالت نے پراپرٹی کیس میں میر شکیل الرحمٰن کو باعزت بری کر دیا

احتساب عدالت نے پراپرٹی کیس میں میر شکیل الرحمٰن کو باعزت بری کر دیا
لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ، دی نیوز اور جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کو پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں باعزت بری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس میں فیصلہ سنا دیا گیا، فیصلہ احتساب عدالت نمبر 1 کی طرف سے سنایا گیا۔

گزشتہ سماعت میں میر شکیل الرحمان کے وکیل امجد پرویز کی جانب میں 365 کے کے تحت ایک درخواست جمع کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کیس میں شہادتیں قانون کے مطابق نہیں ہیں لہذا میرے موکل کو بری کیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج نے اپنے فیصلے میں میر شکیل الرحمان کو باعزت بری کر دیا اور فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ ان پر جو الزامات تھے ان الزامات سے بھی ان کو بری کیا جاتا ہے، ساتھ ہی ساتھ اس کیس میں ان کی جو بھی چیزیں اور پراپرٹی تحویل میں ہیں انہیں بھی واپس کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ میر شکیل الرحمان اور اس کیس میں ان کے ساتھ جو شریک ملزمان بنائے گئے تھے ان کو بھی بری کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔