باڈی بلڈر پر گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام، آخری سیلفی وائرل

باڈی بلڈر پر گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام، آخری سیلفی وائرل
آسٹریلیا میں ایک باڈی بلڈر نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے سے پہلے سیلفی لی اور پھر اسے اپنے گھر کے تیزاب سے بھرے باتھ ٹب میں پھینک دیا۔

ڈیلی سٹار کی خبر کے مطابق باڈی بلڈر معراج ظفر پر 19 سالہ گرل فرینڈ آمنہ حیات کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

اس لڑکی کی باقیات پولیس کو اتوار کو اس وقت ملی جب اس کی لاش کو تیزاب سے بھرے باتھ ٹب میں پھینک دیا گیا تھا۔



بتایا گیا ہے کہ قتل کرنے سے پہلے معراج ظفر نے چند روز قبل اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

آمنہ حیات نامی اس لڑکی کی لاش کی باقیات آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ان کے گھر سے ملی ہیں۔ اس جوڑے کی شادی اس واقعے سے چند ہفتے قبل ہوئی تھی تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔



پولیس کے مطابق آمنہ حیات کو ہفتے کو شام 5 بجے قتل کیا گیا تھا، یعنی اس کی لاش ملنے سے 24 گھنٹے پہلے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش ایک دن تک تیزاب کے ٹب میں پڑی رہی۔

آمنہ حیات اپنے مبینہ قاتل سے ملنے سے پہلے بنگلا دیش سے آسٹریلیا پہنچی تھیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ جولی بون نے ایک بیان میں کہا، “افسران جب زبردستی گھر میں داخل ہوئے تو انھیں باتھ روم کے اندر سے ایک خاتون کی لاش ملی۔



انہوں نے کہا کہ میں صرف اس بات کی تصدیق کر سکتی ہوں کہ گھر کے باتھ روم کے اندر سے کیمیکل ملے تھے تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ کون سے کیمیکل تھے۔