عدلیہ کو دھمکیاں دینے کا الزام، رانا ثناء کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عدلیہ کو دھمکیاں دینے کا الزام، رانا ثناء کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینے پر پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے ان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن عالیہ حمزہ کے وکیل وقار طور نے جمع کرائی۔ پٹیشن میں رانا ثنا اللہ کی نااہلی کی استدعا کی گئی اور دائر درخواست میں نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کیس کا حوالہ بھی دیا گیا۔

درخواست کا متن ہے کہ رانا ثنا اللہ نے پارٹی قیادت کی ایماء پراعلی عدلیہ کے ججز کے گھروں اورعدالتوں کےگھیراؤ کی دھمکیاں دیں۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدلیہ کے خلاف بیان بازی اور دھمکیاں (ن) لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ (ن) لیگی رہنما لوگوں کو خریدتے ہیں اور خرید نہ سکیں تو دھمکیاں دے کر اور حملہ آور ہوتے ہیں۔