پی ایس ایل 7: شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انتظامیہ سے آرام کی درخواست کر دی

پی ایس ایل 7: شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انتظامیہ سے آرام کی درخواست کر دی
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کھانے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم کی انتظامیہ سے آرام کی درخواست کردی ہے ۔

شاہد آفریدی نے جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف چار اوور کے اسپیل میں 67 رنز دیئے جس کے بعد وہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تاریخ میں مہنگا ترین بائولنگ سپیل کرنے والے بائولر بن گئے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ظفر گوہر کے پاس سب سے زیادہ 65 رنز دینے کا ریکارڈ تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آفریدی نے ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔

3 فروری کو شاہد آفریدی COVID-19 کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد سکواڈ میں واپس آئے تھے تاہم ان کی بائولنگ متاثر کن نہیں رہی ۔ سابق پاکستانی کپتان نے مجموعی طور پر چار اوورز کرائے جہاں انہوں نے 67 رنز دیے اور صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ ان کا سب سے مہنگا اوور آخری اوور تھا (20 واں) تھا جہاں انہوں نے 20 رنز دیے۔