2010ء میں چودھری نثار نے الطاف حسین کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کس چیز کاعلاج کروا رہے ہیں؟ اس پر وسیم اختر بہت سیخ پا ہوئے اور شریف فیملی پر ذاتی نوعیت کے حملے شروع کر دیئے تھے۔
الطاف حسین کیخلاف یہ بات ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کو اس قدر بری لگی کہ انہوں نے اخلاقیات کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے شریف خاندان کی خواتین تک کو نہیں چھوڑا تھا اور ان کیخلاف بھی بیان بازی کی تھی۔ بلکہ موصوف نے یہ تک کہہ دیا تھا کہ پنجاب کے ہر گھر میں مجرے ہوتے ہیں۔
وسیم اختر نے شریف فیملی بارے کہا تھا کہ ملک تباہ وبرباد ہو رہا ہے لیکن لندن میں ان کا لیڈر سر پر بال لگوا رہا ہے۔ یہ کیسے لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب رہنما جلا وطنی اختیار کرتے ہیں تو قوم کو راہ دکھاتے ہیں لیکن شریف خاندان کیا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ گنجے لیڈر بال لگوا رہے ہیں لندن جاکر، یہ حال ہے ان کا۔ شہباز شریف سے پوچھا جائے کہ وہ امریکا اور لندن جا کر کس چیز کا علاج کرواتے ہیں؟ جب اسے حراست میں لیا جاتا ہے تو تو اس کے کمرے سے گندی فلمیں اور سیکس کرنے کی چیزیں نکلتی ہیں، یہ رہنما ہیں آپ کے؟
شہبازشریف صاحب اور وسیم اختر صاحب کی ملاقات کے بعد اس بیان کا کیا کرنا ہے؟؟ 👇 pic.twitter.com/vQJbCCe2AN
— Siddique Jan (@SdqJaan) February 9, 2022
ایم کیو ایم رہنما نے کہا تھا کہ صوبہ پنجاب میں کرپشن، جسم فروشی انتہا پر ہے۔ ہر روز ہر گھر میں مجرے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اس کو نہیں روک سکتے۔ کیا یہ شریف لوگ ہیں؟ 2 فیکٹریاں لے کر چلا تھا یہ گنجا، پوچھیں ان سے، کہاں سے آیا ان کے پاس پیسہ؟
وسیم اختر نے شریف فیملی کی خواتین کو بھی نہیں چھوڑا تھا۔ انہوں نے ذاتی حملے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں علم ہے کہ کس کی بیٹی کیسے بھاگی تھی اور کس کے ساتھ بھاگی تھی۔ پینڈورا باکس نہ کھولیں۔ ہمارے پاس بھی بہت سارا مواد موجود ہے۔ چودھری نثار تجھے سارا راولپنڈی جانتا ہے تو وِگ لگا کر پھرتا ہے ‘مسٹر بین’۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گنجے کیوں بال لگوا رہے ہیں، کیا انہوں نے لڑکیوں کو پھنسانا ہے۔
کس کس کو وسیم اختر کے یہ جملے یاد ہیں کہ شہباز شریف کے گھر پر چھاپے کے دوران۔۔۔۔کرنے والی چیزیں برآمد ہوئی تھیں، لیڈر جلا وطن ہو کر کتابیں لکھتے ہیں، یہ دونوں گنجے بال لگواتے رہے۔ہمارے ملک میں سیاست ایسی بے رحم اور بے شرم کیوں ہے؟
سیاست کے نام پر اس منافقت کا خاتمہ کب ہو گا؟ pic.twitter.com/uxYc9y7eUg— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) February 8, 2022
رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ جتنی بڑی گالی وسیم اختر نے شریف فیملی کو دی تھی، ان کی لڑکیوں کو، ان کی بچیوں کو، یوٹیوب پر جا کر وہ کلپ دیکھ لیں، شہباز شریف میں اتنی بھی شرم ہوتی تو وسیم اختر کے ساتھ آج نظر نہ آتے، جس شخص نے آپ کی بہن بیٹیوں کو اتنی گالیاں نکالیں۔
Just relax "Politics is the art of possible." https://t.co/1lpmzjhheM
— Khawar Ghumman (@Ghummans) February 8, 2022
طارق متین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف براہ راست اپنے دائیں ہاتھ پر موجود وسیم اختر کو ڈھونڈنے لگے اور مجھے وہ لڑائی یاد آگئی جب وسیم اختر نے کہا تھا بال لگوا کر کمرے میں گندی فلمیں رکھتے ہیں یہ بھائی۔ آج وسیم اختر جھک کر جی جی کر رہے ہیں۔
شہباز شریف براہ راست اپنے دائیں ہاتھ پر موجود وسیم اختر کو ڈھونڈنے لگے اور مجھے وہ لڑائی یاد آگئی جب وسیم اختر نے کہا تھا بال لگوا کر کمرے میں گندی فلمیں رکھتے ہیں یہ بھائی۔ آج وسیم اختر جھک کر جی جی کر رہے ہیں۔
— Tariq Mateen (@tariqmateen) February 8, 2022
ویڈیو شئیر کرتے ہوئے صدیق جان نے کہا کہ شہبازشریف صاحب اور وسیم اختر صاحب کی ملاقات کے بعد اس بیان کا کیا کرنا ہے؟؟
اس پر اقرار الحسن نے تبصرہ کیا کہ کس کس کو وسیم اختر کے یہ جملے یاد ہیں کہ شہباز شریف کے گھر پر چھاپے کے دوران،،، کرنے والی چیزیں برآمد ہوئی تھیں، لیڈر جلا وطن ہو کر کتابیں لکھتے ہیں، یہ دونوں گنجے بال لگواتے رہے۔ ہمارے ملک میں سیاست ایسی بے رحم اور بے شرم کیوں ہے؟
شہباز شریف نے وسیم اختر کے دل کی آواز سن لی pic.twitter.com/5oC7CQeQ0B
— Full Toss (@fulltosspk) February 8, 2022
اقرار الحسن نے مزید کہا کہ سیاست کے نام پر اس منافقت کا خاتمہ کب ہو گا؟ جس پر خاور گھمن نے جواب دیا کہ ریلیکس ہو جائیں، سیاست ممکنات کا کھیل ہے۔
،یہ گنجے لندن میں بال لگوا رہے ہیں۔ وسیم اختر
اسی کے ساتھ میٹنگ کر کے ن لیگ خوش ہو رہی ہے۔
بس یہی بتانا تھا۔😂😂 pic.twitter.com/jB2UFGqz7Z— Arslan Baloch (@balochi5252) February 8, 2022