حکومت اب بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کو قرضہ فراہم کرے گی

حکومت اب بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کو قرضہ فراہم کرے گی
مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی نے کہا ہے کہ ایسے پاکستانی شہری جو ملازمت کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں وہ اب وسائل نہ ہونے کے باوجود اپنی یہ خواہش پوری کر سکیں گے۔

ایوب آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کیلئے ’کامیاب اوورسیز‘ کے نام قرضہ سکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سکیم پر نہ تو کوئی سود ہوگا اور نہ ہی انھیں ٹکٹ اور ویزے کیلئے زیور یا زمین بیچنی پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں صرف گیارہ لاکھ افراد ملازمت کے لئے بیرون ملک گئے جو ماضی کی نسبت کم ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس کو بڑھایا جائے، اس لئے اس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ خبر اردو نیوز کی ویب سائٹ سے لی گئی ہے، مکمل خبر پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں: