تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور اہم رہنما کا انتقال، پوری پارٹی سوگ میں مبتلا

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور اہم رہنما کا انتقال، پوری پارٹی سوگ میں مبتلا
خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان انتقال کر گئے ہیں۔ حاجی خیال زمان کی وفات پر مختلف شخصیات نے اظہارافسوس کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کے ایک اجلاس میں اپنا فیصلہ کن ووٹ ڈالنے کیلئے شدید علالت کے باوجود شرکت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1493258243006738432?s=20&t=T0kHBtyvsU95WQH_rzNqpw

حاجی خیال زمان حلقہ این اے 33سے منتخب ہوئے تھے ۔ وہ دوبار الیکشن 2013 اور الیکشن 2018 میں ایم این اے منتخب ہوئے۔

https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1493227569835089920?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1493227569835089920%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD8AAD8ADD8B1DB8CDAA9-D8A7D986D8B5D8A7D981-DAA9DB92-D8A7DB8CD985-D8A7DB8CD986-D8A7DB92-D8A7D986D8AAD982D8A7D984-DAA9D8B1DAAFD8A6DB92.813574%2F

خیال رہے کہ ایم این اے حاجی خیال زمان گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ایم این اے خیال زمان کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کی جائیگی۔

https://twitter.com/FarrukhHabibISF/status/1493225960174358529?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1493225960174358529%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD8AAD8ADD8B1DB8CDAA9-D8A7D986D8B5D8A7D981-DAA9DB92-D8A7DB8CD985-D8A7DB8CD986-D8A7DB92-D8A7D986D8AAD982D8A7D984-DAA9D8B1DAAFD8A6DB92.813574%2F

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کہ خیال زمان اورکزئی صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور انکے خاندان اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے - آمین وہ ہمارے ایک پیارے دوست، ساتھی اور تحریک انصاف کے مخلص راہنما تھے۔

https://twitter.com/Hammad_Azhar/status/1493226595833851907?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1493226595833851907%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD8AAD8ADD8B1DB8CDAA9-D8A7D986D8B5D8A7D981-DAA9DB92-D8A7DB8CD985-D8A7DB8CD986-D8A7DB92-D8A7D986D8AAD982D8A7D984-DAA9D8B1DAAFD8A6DB92.813574%2F

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین کچھ عرصہ قبل خیال زمان شدید علالت میں بھی قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ ڈالنے آئے تھے۔ انکی وفاداری اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔