• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے نواز شریف کو گارنٹی، حکومت کی پوزیشن کمزور ہو چکی

گذشتہ چند مہینوں سے ملک کی سیاست نے جو رخ اختیار کیا ہے، اس میں بہت سارے عوامل نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ حصہ اکتوبر 2021ء میں ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع نے ڈالا۔ اس کے بعد دیگر چیزیں اس میں شامل ہوتی گئیں۔ اب پی ٹی آئی حکومت کی پوزیشن بہت کمزور ہو چکی ہے۔ اگر کل شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں آتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ حکومت کیخلاف جاری کام کو تھوڑی بریکیں لگیں لیکن یہ کہنا کہ تمام کا تمام سسٹم دوبارہ ان کے حق میں پلٹ جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا۔

نیا دور by نیا دور
فروری 17, 2022
in خبریں
42 0
0
49
SHARES
235
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سینئر تجزیہ کار فہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کو گارنٹی دی جا چکی ہے۔ پی ٹی آئی کی پوزیشن بہت کمزور ہو چکی ہے۔ اب ایسا نہیں ہو سکتا کہ سسٹم عمران خان کے حق میں پلٹ جائے۔

نیا دور ٹی وی کے پروگرام ”خبر سے آگے” میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے فہد حسین کا کہنا تھا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ ملک کے سیاسی معاملات بڑی تیزی کیساتھ تبدیل ہو رہے ہیں۔ یہ خالی ہوائی فائر نہیں ہو رہا۔ آج اپوزیشن  پراعتماد ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ نمبرز گیم ان کے حق میں جا رہی ہے۔

RelatedPosts

‘ارشد ملک ویڈیو کیس میں عمران خان اور اعظم خان نے مجھ پر شدید دباؤ ڈالا’

دیگر اداروں کو بھی مشاورت سے فیصلے کرنے چاہیے: وزیراعظم

Load More

تاہم انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آخر میں ایسا کچھ بھی نہ ہو کیونکہ پاکستانی سیاست کی کایا پلٹتے دیر نہیں لگتی۔ لیکن یہ بات ضرور ہے کہ پچھلے چند ہفتوں میں اسلام آباد کا ماحول تیزی کیساتھ تبدیل ہوا ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی کوششوں کو تیز کر دیا ہے بلکہ اتحادیوں نے بھی کم از کم ملنے کی حد تک اس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ کہنا ہے کہ یہ اپوزیشن کی جانب سے خوامخواہ کا دبائو ڈالنے کی کوشش ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ایسا نہیں، کچھ نہ کچھ تو ضرور ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن ذرائع کنفرم کر رہے ہیں کہ ان کے پاس 163 ووٹ ہیں۔ یعنی انھیں حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرانے کیلئے 9 لوگ مزید چاہیں۔ تاہم اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اگر انھیں حکومت کیخلاف ایسا کوئی بھی اقدام اٹھانا ہے تو انھیں احتیاط برتتے ہوئے 20 سے 22 لوگ چاہیں۔ اب اتنی زیادہ تعداد میں اراکین اسمبلی کہاں سے آئیں گے؟ یہ بڑا سوال ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس ساری گیم کا پانچ لوگوں کو علم ہے جن میں شہباز شریف بھی شامل ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بات اگر تحریک عدم اعتماد تک پہنچی ہے تو اس میں صرف وزارتوں کی رنجش نہیں بلکہ اس میں دیگر عوامل کا کردار بہت زیادہ ہے۔ حکومت اگر سمجھتی ہے کہ اس کے اندر جو ٹوٹ پھوٹ کا امکان پیدا ہو رہا ہے وہ وزارتوں کی بندر بانٹ کرکے دوبارہ جڑ جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا۔ میرے خیال میں حکومت تشخیص ہی نہیں کر پا رہی کہ اصل مسئلہ کیا ہے۔

فہد حسین کا کہنا تھا کہ مجھے ایک سیاستدان نے دلچسپ بات کہی تھی کہ ہمارے یہاں ایک واقعہ ساری کی ساری سیاست کو گھما کر رکھ دیتا ہے۔ اکتوبر 2021ء میں یہی ہوا جب تمام فارمولے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ جہانگیر ترین کو جسے سسٹم نے اٹھا کر باہر پھینک دیا تھا، آج کنگ میکر بن چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین گذشتہ کچھ عرصے سے خاموش ہیں، ان کی جانب سے بیان بازی نہیں کی جاتی لیکن وہ پوری طرح سے ایکٹو ہیں۔ ان کی سیاست ایک بہت بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے کہ وہ کس سمت جائیں گے؟ آیا وہ کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنیں گے یا کنگ میکر؟ انتہائی دلچسپ پہلو یہ ہے کہ وہ خود نااہل ہو چکے ہیں۔ اگر ان کی نااہلی ختم ہوئی تو پھر نواز شریف کی بھی ہونی ہے۔ جہانگیر ترین کا فیصلہ اب صرف تحریک عدم اعتماد کیلئے نہیں ہوگا۔ وہ آئندہ کے سیاسی منظر نامے کو بھی ذہن میں رکھیں گے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اپنا فیصلہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی کمزور ترین سٹیج پر پہنچ چکی ہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد سے وہ کسی نہ کسی بہانے میڈیا کو اپنے دبائو میں لانا چاہ رہی ہے۔ لیکن اقتدار کے پہلے تین سالوں میں پی ٹی آئی حکومت بہت مضبوط تھی اور تمام چیزیں اس کے حق میں تھی، وہ تب بھی میڈیا کیخلاف پابندی لگانے کا کام نہیں کر پائے تھے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ کل شہباز شریف کے حوالے سے آنے والا فیصلہ بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن کیا اس سے پاکستان کی سیاست جس رخ چل پڑی ہے، وہ رک جائے گی؟ تو ایسا نہیں ہوگا۔ گذشتہ چند مہینوں ملک کی سیاست نے جو رخ اختیار کیا ہے، اس میں بہت سارے عوامل نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ حصہ اکتوبر 2021ء میں ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع نے ڈالا۔ اس کے بعد دیگر چیزیں اس میں شامل ہوتی گئیں۔ اب پی ٹی آئی حکومت کی پوزیشن بہت کمزور ہو چکی ہے۔ اگر کل شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں آتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ حکومت کیخلاف جاری کام کو تھوڑی بریکیں لگیں لیکن یہ کہنا کہ تمام کا تمام سسٹم دوبارہ ان کے حق میں پلٹ جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا۔

 

Tags: Fahad HussainImran Khannawaz sharifNo-Confidence MotionPMLNPTI
Previous Post

محسن بیگ کی گرفتاری، ہاتھا پائی کا مطلب عمران خان کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

Next Post

ملک پاکستان کا والی وارث کون؟

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اکرم شیخ کے مطابق جنرل فیض حمید نے حساس دستاویزات کے لئے ان کے گھر پر ڈاکہ ڈلوایا’

‘اکرم شیخ کے مطابق جنرل فیض حمید نے حساس دستاویزات کے لئے ان کے گھر پر ڈاکہ ڈلوایا’

by نیا دور
مارچ 28, 2023
0

سپریم کورٹ کے وکیل بیرسٹر اکرم شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر پر دسمبر 2019 میں پڑنے والا ڈاکہ...

‘چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ ججوں کے سوال نظر انداز نہیں کیے جا سکتے’

‘چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ ججوں کے سوال نظر انداز نہیں کیے جا سکتے’

by نیا دور
مارچ 28, 2023
0

الیکشن سے متعلق مقدمے کا فیصلہ اگلے دو تین دن میں آ جائے گا۔ جب تک جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے...

Load More
Next Post
ملک پاکستان کا والی وارث کون؟

ملک پاکستان کا والی وارث کون؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In