پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان

پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان
کومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافے کی تیاری کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست موصول ہو گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو ارسال کر دی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کو سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 6 روپے 10 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کا کہنا ہے کہ یہ درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ، جس پر سماعت 28 فروری کو ہوگی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ یوں فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56پیسے مقرر کر دی گئی۔