پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہونگی جبکہ محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

تعلیمی سال 2022.23ء کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہوگا۔ نیا تعلیمی سال یکم اگست 2022ء سے 31 مارچ 2023ء تک ہوگا۔ بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف 2 ماہ کیلئے دی جائیں گی۔

دوسری جانب سکولوں سے باہر 50 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کے معاملے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلبہ کیلئے مزید 4 ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ تیار کر لیا ہے۔ سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام آئندہ مالی سال میں کیا جائے گا۔