لاہور پولیس کی کارروائی، وزیراعظم کی اہلیہ کے بیٹے سمیت 3 افراد پر شراب برآمدگی کا مقدمہ درج

لاہور پولیس کی کارروائی، وزیراعظم کی اہلیہ کے بیٹے سمیت 3 افراد پر شراب برآمدگی کا مقدمہ درج
لاہور پولیس نے شراب کی برآمدگی پر وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے چھوٹے صاحبزادے، ان کے دوست اور کزن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق احمد شہریار نے عدالت سے ضمانت پر رہائی حاصل کی تاہم پولیس نے برآمد شدہ شراب کے نمونے فرانزک کے لئے بھیج دیے ہیں۔

پولیس تینوں ملزمان کو معائنے کیلئے ہسپتال لے گئی جہاں میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوا کہ احمد شہریار نے شراب پی ہوئی تھی اور وہ نشے کی حالت میں تھے۔

ڈان نیوز میں شائر خبر کے مطابق پولیس نے مانیکا خاندان کی جانب سے ضمانت دینے کے بعد ملزموں کی رہائی کے احکامات جاری کر دئیے۔ گرفتاری کے وقت انہوں نے کوئی ممنوعہ چیز نہیں دکھائی تھی۔

ملزمان پر درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں غالب مارکیٹ تھانے پولیس نے ان کی گاڑی سے شراب برآمد کی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزموں محمد موسیٰ مانیکا، کزن احمد مانیکا اور دوست احمد شہریار کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ (حد آرڈر 1979) کی دفعات 3، 4 اور 11 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ پولیس نے انہیں ظہور الٰہی روڈ سے گرفتار کیا تھا۔