ثابت کروں گا PTI نے اپنے یوٹیوبر چینلز میں بھرتی کروائے، وہ ان کے پے رول پر ہیں

ثابت کروں گا PTI نے اپنے یوٹیوبر چینلز میں بھرتی کروائے، وہ ان کے پے رول پر ہیں
سینیئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ثابت کر سکتے ہیں کہ کون کون سے یوٹیوبرز حکومتی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے پیرول پر ہیں۔

24 نیوز پر پروگرام 'نسیم زیرا ایٹ 8' پر گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ میں وزیر اعظم اور ان کے وزیر اطلاعات کو چیلنج کرتا ہوں کہ میں بتاؤں گا کہ آپ کی حکومت کون کون سے یوٹیوبر کو حکومت کے عہدے دیے، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیے اور جب وہ وہاں پر نہیں چل سکے تو آپ نے ان کو مختلف چینلز میں بھرتی کروایا ہوا ہے۔

حامد میر نے کہا کہ وہ لوگ حکومتی جماعت کے پیرول پر ہیں اور PTI ہی ان کو پیسے دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ الزام نہیں لگا رہے بلکہ دعویٰ کر رہے ہیں۔ "مجھے غلط ثابت کریں۔ آپ کو چیلنج کرتا ہوں"۔

https://twitter.com/CMMobeen/status/1498701284010074120

پیکا قانون ترمیمی آرڈیننس پر بات کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ یہ 2016 میں بنا تھا تو اس وقت تو PTI نے صحافیوں کی آواز میں آواز ملائی تھی اور اسے فسطائی قانون قرار دیا تھا۔ ہم نے بھی اس وقت یہی کہا تھا کہ یہ فسطائی قانون ہے۔ "لیکن اب آپ اس فسطائی قانون میں ترمیم کر کے اسے آگے بڑھا رہے ہیں تو اس کو مزید فسطائی قانون بنا رہے ہیں"۔