شوہر نےمبینہ گھریلو ناچاکی پر بیوی، سسر، سالے سمیت چار افراد کو قتل کردیا

شوہر نےمبینہ گھریلو ناچاکی پر بیوی، سسر، سالے سمیت چار افراد کو قتل کردیا
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی 6/1 میں مبینہ گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور اس کے ایک ساتھی سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے اپنی بیوی جو پولی کلینک ہسپتال میں نرس تھی اسے اور اسکے اسٹاف کے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کیا، اسکے بعد دوسری جگہ جا کر سسر اور بہنوئی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے باہر نکلنے پر پڑوس سے ایک شخص نے ملزم پر فائرنگ کرکے اسکو زخمی کر دیا۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم رحیم نے پہلے اپنی بیوی جو کہ نرس تھی اسے اور اس کے سٹاف پر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کیا، اس کے بعد ملزم نے گھر جاکر اپنے سسر اور سالے پر بھی فائرنگ کی جس سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔


ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرنے والے افراد کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر کے نام سے ہوگئی۔

تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او سلیم رضا کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہے۔