حامد میر اور علی زیدی میں گرما گرم بحث، سینئر صحافی نے حکومتی وزیر کو مناظرے کا چیلنج دیدیا

حامد میر اور علی زیدی میں گرما گرم بحث، سینئر صحافی نے حکومتی وزیر کو مناظرے کا چیلنج دیدیا
سینئر صحافی حامد میر اور وفاقی وزیر علی زیدی کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث جاری ہے،اس بحث میں حامد میر نے وفاقی وزیر علی زیدی کو مناظرے کا چیلنج بھی دیدیا۔

سماجی ایپ ٹوئٹر پر اس بحث کا آغاز تب شروع ہوا جب علی زیدی نے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے سندھ سے پیپلز پارٹی کے ایک ایم این اے کو راؤ انوار قرار دیا۔

سینئر صحافی حامد میر نے علی زیدی کے اس جھوٹے الزام کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ

" علی زیدی صاحب پلیز کوئی الزام لگانے سے پہلے تصدیق تو کر لیا کریں جس آدمی کو آپ راؤ انوار قرار دے رہے ہیں وہ سندھ سے پیپلز پارٹی کے ایم این اے ہیں سندھ ہاؤس میں انکے ساتھ میری گفتگو جمعرات کو نشر ہو چکی ہے انکا نام ذوالفقار علی ہے افسوس مسجد میں وضو کرتے شخص کو بھی آپ نے نہیں بخشا "

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1505075579770466305

حامد میر کی اس ٹویٹ پر علی زیدی نے لکھا کہ مجھے اپنی غلطی معلوم ہوگئی اور میں نے ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کر دی ہے تاہم میں نے راؤ انوار کے بارے میں جو لکھا ہے میں ان تمام الفاظ پر ابھی بھی قائم ہوں۔

https://twitter.com/AliHZaidiPTI/status/1505078958361964546

اس ٹویٹ کے جواب میں حامد میر نے لکھا کہ 'تھینک یو'

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1505080748306419712

حامد میر کے تھینک یو کے جواب میں علی زیدی نے لکھا کہ

"مجھے امید ہے کہ آپ دوسرے لوگ بھی ایسی ہی ہمت اور کردار کا مظاہرہ کریں گے کہ میڈیا کی غلطیوں کو عوامی طور پر قبول کریں اور ان پر معافی مانگیں اور ایسے معاملات کی غلط رپورٹنگ نہ کریں جو حقیقت سے بہت دور ہیں!

https://twitter.com/AliHZaidiPTI/status/1505087385645858818

علی زیدی کی اس ٹویٹ پر حامد میر نے جواب دیا کہ "ہمیں پچھلے تین سالوں میں صرف سچ بولنے کی وجہ سے آپ کے ساتھیوں کی جانب سے مسلسل بے بنیاد الزامات اور جھوٹی خبروں کا سامنا کرنا پڑا ہے اگر آپ میڈیا کے کردار پر براہ راست بحث چاہتے ہیں تو میں اس کے لیے تیار ہوں، بس براہ راست بحث کے لیے وقت اور تاریخ بتا دیں۔ میں آجاؤں گا کیا آپ آئیں گے ، کیا آپ تیار ہیں؟"

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1505089997363314690

اس پر علی زیدی نے حامد میر کی ایک پرانی ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ آپ نے ہی لکھا ہے؟

https://twitter.com/AliHZaidiPTI/status/1505106186080686081

https://twitter.com/hamidmirpak/status/1314617095922094081?s=21