پتوکی میں شادی ہال میں پاپڑ بیچنے والا مزدور باراتیوں کے تشدد سے جاں بحق، شادی میں آئے افراد نے مزدور اشرف سلطان پر جیب کاٹنے کے الزام میں تشدد کیامزدور کی لاش شادی ہال میں پڑی رہی اور لوگ کھانا کھانے میں مصروف رہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پتوکی میں شادی ہال میں پاپڑ بیچنے والا مزدور باراتیوں کے تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔
زندگی میں بہت تکلیف دہ مناظر دیکھے ہوں گے لیکن اس سے زیادہ نہیں دیکھا ہوگا۔ یہ سب وحشی ایک انسان کو مار کر کچھ فاصلے پر بیٹھ کر کیسے سکون سے کھانا کھا رہے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ دل دکھ سے بھر گیا ہے۔یہ کون لوگ ہیں جو اس دھرتی پر بوجھ بن کر زندہ ہیں۔
shame on all of them 👎 https://t.co/pNyBfYqoJS— Rauf Klasra (@KlasraRauf) March 21, 2022
نجی ٹی وی کے مطابق پتوکی کے شادی ہال میں باراتیوں نے پاپڑ بیچنے والے مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا، پولیس کا کہنا ہے کہ شادی میں آئے افراد نے مزدور اشرف سلطان پر جیب کاٹنے کے الزام میں تشدد کیا۔ پولیس کے مطابق مزدور کی لاش شادی ہال میں پڑی رہی اور لوگ کھانا کھانے میں مصروف رہے، پولیس نے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
اشرف پاپڑ فروخت کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا آج پتوکی میں شادی ہال میں پاپڑ فروخت کر رہا تھا کہ باراتیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تشدد سے موقعہ پر ہلاک ہو گیا
مگر اصل ظلم اوردرد ناک بات کہ اس کی لاش ہال میں پڑی تھی اور لوگ کھانا کھا رہے تھےانسانی جان کی یہ قیمت ہے
بے حسی کا اندازہ لگائیں pic.twitter.com/KlsMKjQDTA— Khurram (@Khurram_zakir) March 21, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ شادی ہال کے منیجر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، جاں بحق نوجوان کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
آئی پنجاب نے ڈی پی او قصور کو ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔