ن لیگ نے لانگ مارچ کا نام ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ رکھ دیا

ن لیگ نے لانگ مارچ کا نام ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ رکھ دیا
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے لانگ مارچ کا نام اور پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کیے گئے مارچ سے متعلق نئے اعلامیے کے مطابق لانگ مارچ کو ’ مہنگائی مکاؤ مارچ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 26 مارچ کو راولپنڈی پہنچے گا، مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 18 مقامات پر پڑاؤ کرے گا، ن لیگ کا مارچ 24 مارچ کی رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا۔

https://twitter.com/pmln_org/status/1506537219368140801

اعلامیے کے مطابق 25 مارچ کو ن لیگ کے ورکرز سرائے عالمگیر میں رات گزاریں گے جبکہ 26 کی رات لیگی کارکنان راولپنڈی میں رات گزاریں گے۔

ن لیگ کے اعلامیے کے مطابق ن لیگ کا مارچ 24 تاریخ کو دن 1 بجے لاہور ماڈل ٹاؤن سے اسلام آباد کے لیے شروع ہوگا۔