بھکر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے کہاں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی امیر محمد خان کے غنڈوں نے مقامی صحافی زاہد شریف رانا کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور مرا ہوا سمجھ کر وہیں چھوڑ کر چلے گئے۔
حق و سچ لکھنے اور غریبوں کی آواز بننے کی یہ سزا کوئی زیادہ نہیں۔ مقامی ایم۔پی۔اے کے غنڈوں نے آج سرعام مجھ پر تشدد کیا جان سے مارنے کی مکمل کوشش کی مگر الله کا کرم ہوا۔ جان بچ گئی۔ مگر سچ کی آواز پھر بھی نہ دبائی جائے گی۔ زاہدشریف رانا pic.twitter.com/qIWsc4A3qY
— Zahid Shareef Rana (@zahidsharifran1) March 27, 2022
وزارت انسانی حقوق نے سوشل میڈیا پر اس بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انھیں فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی پی او بھکر کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں قرار واقعی سزا دیں۔
یہ تصویر ایک زاہدشریف رانا کی نہیں ہے یہ ریاست پاکستان میں صحافت کے محفوظ ہونے کا ثبوت ہے۔ آج مجھے سرعام جوئے کے اڈے کی نشاندھی پر مقامی ایم۔پی۔اے امیر محمد خان حسن خیلی کے غنڈوں نے جان سے مارنے کی کوشش کی۔ جب بےہوش ہوگیا تو مرا ہوا سمجھ کر چلے گئے ۔میرے رب نے بچالیا۔ pic.twitter.com/OBngSI0pCH
— Zahid Shareef Rana (@zahidsharifran1) March 27, 2022
رکن صوبائی اسمبلی امیر محمد خان کے غنڈوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی زاہد شریف رانا نے کہا ہے کہ یہ ریاست پاکستان میں صحافت کے محفوظ ہونے کا ثبوت ہے۔ آج مجھے سرعام جوئے کے اڈے کی نشاندہی پر مقامی ایم پی اے امیر محمد خان حسن خیلی کے غنڈوں نے جان سے مارنے کی کوشش کی۔ جب بے ہوش ہو گیا تو مرا ہوا سمجھ کر چلے گئے۔
— Zahid Shareef Rana (@zahidsharifran1) March 28, 2022
ان کا کہنا تھا کہ حق، سچ لکھنے اور غریبوں کی آواز بننے کی یہ سزا کوئی زیادہ نہیں ہے۔ مقامی ایم پی اے کے غنڈوں نے آج سرعام مجھ پر تشدد کیا ، جان سے مارنے کی مکمل کوشش کی مگر الله کا کرم ہوا۔ جان بچ گئی۔ مگر سچ کی آواز پھر بھی نہ دبائی جائے گی۔