• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, اگست 13, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ایم کیوایم حکومت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کا حصہ بن گئی، باضابطہ اعلان آج ہوگا

متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے، حکومت کے قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز 177 تک پہنچ گئے ہیں۔

نیا دور by نیا دور
مارچ 30, 2022
in خبریں
18 0
0
ایم کیوایم حکومت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کا حصہ بن گئی، باضابطہ اعلان آج ہوگا
21
SHARES
99
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے طویل مشاورت اور معاہدہ تیار ہونے کے بعد اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔ اس کےبعد تحریکِ عدم اعتماد کے ضمن میں اپوزیشن کا پلڑا واضح طور پر بھاری ہوگیا ہے۔

متصدقہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کو دو حصوں یعنی وفاقی اور صوبائی سطح پر بنایا گیا ہے۔

RelatedPosts

حلقہ این اے 245: پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرا لیا

ایکسٹینشن ملنی چاہیے یا نہیں، یہ ہمارا فیصلہ ہی نہیں ہے: بلاول بھٹو زرداری

Load More

اس ضمن میں ایک معاہدہ طے کیا گیا ہے جس کی توثیق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی، پھر آج دو بجے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی معاہدے پر غور اور توثیق کرے گی۔ اس کے بعد شام چار بجے پریس کانفرنس میں اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایم کیوایم باضابطہ طور پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے، حکومت کے قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز 177 تک پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں اپوزیشن رہنماؤں میں تبادلہ خیال جاری تھا جس کے بعد پہلے کہا گیا کہ کچھ دیر میں پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا جائے گا لیکن بعد میں کہا گیا کہ ایم کیوایم کی شمولیت اور اس کے بعد کے لائحہ عمل کا اعلان آج شام میں ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

رات ڈھائی بجے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے۔

متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گے، جس کے بعد ہم انشاء اللہ کل میڈیا کو پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے۔
مبارک ہو پاکستان https://t.co/60GpbqFmAA

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 29, 2022

عین بلاول بھٹو زرداری کی ٹویٹ کے بعد ، ایم کیوایم رہنما فیصل سبزواری نے بھی اپنی ٹویٹ میں اس کی تصدیق کی ہے۔ جس میں انہوں نے آج شام چار بجے پریس کانفرنس میں اس کے باضابطہ اعلان کا ذکر کیا ہے۔

متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے
پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے کل شام۴ بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
@MQMPKOfficial @PPP_Org @pmln_org

— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) March 29, 2022

ایم کیو ایم پاکستان اور اپوزیشن کی جانب سے آج معاہدے پر دستخط کے لیے حزبِ اختلاف کے تمام اہم سربراہ موجود تھے، اپوزیشن کی جانب سے آصف علی زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے دستخط کئے۔

ذرائع کے مطابق اس معاہدے کو حتمی نتیجے پر پہنچانے کے لیے اپوزیشن کا ایک بڑا وفد پارلیمنٹ لاجز پہنچا تھا، جس میں خواجہ آصف، سعد رفیق، نوید قمر، شیری رحمان، اختر مینگل، مولانا غفور حیدری، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، مرتضی وہاب، سعید غنی سمیت دیگر شامل تھے۔

اپوزیشن رہنما مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور آصف علی زرداری بطور ضامن معاہدے پر دستخط کئے اور بلاول بھٹو زراداری بھی موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کو اپوزیشن نے یقین دلایا ہے کہ ان کے تین اہم مطالبات جھوٹے مقدمات کی واپسی، لاپتا افراد کی بازیابی اور بند دفاتر کھولنے پر جلد مرحلہ وار عمل در آمد شروع کردیا جائے گا جبکہ سندھ کے شہری علاقوں میں بلدیاتی اداروں میں ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹیٹرز کی تقرری فوری کی جائے گی جبکہ سندھ لوکل گورنمٹ آرڈیننس میں قانونی طور پر تبدیلیاں کی جائیں گی۔

اس سے قبل ایم کیو ایم کی اعلی قیادت سے حکومتی وفد نے پرویز خٹک کی سربراہی میں ملاقات ہوئی جس میں علی زیدی اور گورنر سندھ بھی شامل تھے، یہ ملاقات صرف 10 منٹ جاری رہی۔ علی زیدی کا کہنا تھا ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے آج ملاقات ہوگی۔

Tags: اپوزیشنایم کیو ایمبلاول بھٹوتحریک عدم اعتمادحکومتفیصل سبزواری
Previous Post

پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں یا نہ دیں؟ متحدہ قومی موومنٹ میں شدید تقسیم

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا ریکارڈ ’خفیہ‘ رکھنے کی استدعا مسترد کردی

نیا دور

نیا دور

Related Posts

پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، قوم کو یوم آزادی مبارک: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، قوم کو یوم آزادی مبارک: وزیراعظم شہباز شریف

by نیا دور
اگست 13, 2022
0

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مختصر وقت میں ملک کو...

نجی بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کیس، صحافی خاور گھمن ابھی تک اشتہاری

نجی بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کیس، صحافی خاور گھمن ابھی تک اشتہاری

by نیا دور
اگست 13, 2022
0

صحافی خاور گھمن نے ''92 نیوز'' کے ایک پروگرام میں جے ایس بینک اور اس کے سابق چیئرمین علی جہانگیر صدیقی پر...

Load More
Next Post
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا ریکارڈ  ’خفیہ‘ رکھنے کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا ریکارڈ ’خفیہ‘ رکھنے کی استدعا مسترد کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
0

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,740
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu is live now.

50 minutes ago

Naya Daur Urdu
MQM struggling in stronghold LiaquatabadHow many seats will PTI bag from Karachi in by-elections?Does PSP has a political future?Waseem Aftab on #karachiteahouse with Faraz Darvesh, Shariq Mahmood and Sabahat Ashraf#NayaDaur ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

52 minutes ago

Naya Daur Urdu
یہ کہانی سوات کے ایک تاجر کی ہے جو گذشتہ دو دہائیوں سے ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ سوات تاجر ایسوسیشن کےایک عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر نیا دور میڈیا کو تصدیق کی کہ گذشتہ کچھ سالوں میں درجنوں تاجروں نے طالبان کو۔۔۔bit.ly/3JTg42a ... See MoreSee Less

Photo

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In