• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, اگست 15, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘عدم اعتماد کامیاب بھی ہوگئی تو صدرمملکت عمران خان کو بطور وزیراعظم عہدہ جاری رکھنے کا کہہ سکتے ہیں، آئین میں گنجائش موجود’

آج ٹریبون میں اسی حوالے سے حسنات ملک کی ایک خبر چھپی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین میں ایسی گنجائش موجود ہے جن کو استعمال کرکے صدر مملکت عارف علوی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے باوجود عمران خان سے کہیں کہ آپ وزیراعظم کی حیثیت سے اپنا عہدہ جاری رکھیں۔

نیا دور by نیا دور
اپریل 1, 2022
in خبریں
76 0
0
89
SHARES
424
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صحافی کامران یوسف نے ٹریبیون کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی باتیں کی جا رہی ہیں کہ اگر عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو بھی گئی تو صدر مملکت عارف علوی انھیں بطور وزیراعظم اپنا عہدہ جاری رکھنے کا کہہ سکتے ہیں۔

نیا دور ٹی وی کے پروگرام ”خبر سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر بقول عمران خان کے ان کے پاس اسٹیبلشمنٹ اپوزیشن کا پیغام لے کر آئی اور تین آپشنز دیے تو اس کا مطلب ہے کہ مقتدر حلقے یہ نہیں سمجھتے کہ عمران خان کو ہٹانے کے پیچھے کوئی بیرونی سازش ہے۔

RelatedPosts

شہباز گل کیس میں تعاون نہ کیا تو برطرف کرا دوں گا، عمران خان کی اعلیٰ حکام کو دھمکیاں

شہباز گل کو مار مار کر پوچھا گیا جنرل فیض عمران خان سے کتنی بار ملنے آیا ہے، سابق وزیر اعظم کا الزام

Load More

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اے آر وائی کو دیئے گئے انٹرویو میں خود ہی سازش والی تھیوری کو رد کر دیا ہے۔ جبکہ متعلقہ حکام اس بات پر بضد اور قائم ہیں کہ یقیناً ایک ڈپلومیٹک کیبل کمیونی کیشن امریکی حکام کیساتھ ہوئی اور ماضی میں بھی ہوتی رہی ہے۔ لیکن یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں جس سے یہ نتیجہ اخذ کر لیا جائے کہ یہ کوئی سازش ہے۔

کامران یوسف نے کہا کہ دوسرا یہ کہ عمران خان بار بار تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر کرکٹ کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میں یہ سیاسی میچ آخری گیند تک کھیلوں گا۔ لیکن یہ کرکٹ نہیں سیاست ہے۔ اگر آخری گیند پر آپ کو 172 رنز چاہیں اور دوسری طرف چودھری پرویز الٰہی ہوں جن کو ایک گیند بھی کھیلنا نصیب نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس کوئی اور بھی آپشنز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ٹریبون میں اسی حوالے سے حسنات ملک کی ایک خبر چھپی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین میں ایسی گنجائش موجود ہے جن کو استعمال کرکے صدر مملکت عارف علوی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے باوجود عمران خان سے کہیں کہ آپ وزیراعظم کی حیثیت سے اپنا عہدہ جاری رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی وہ وجہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے درمیان میں آکر کوشش کی کہ ملکی سیاست میں پائی جانے والی حالیہ کشیدگی کو ختم کیا جا سکے تاکہ صورتحال بحران کی صورت اختیار نہ کر لے۔ تاہم مجھے لگتا ہے کہ پکچر ابھی باقی ہے۔ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اتنی آسانی سے اپنا اقتدار چھوڑنے والے نہیں ہیں۔

کامران یوسف کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے بیانیے کو پیش کرنے کے بڑے ماہر ہیں انہوں نے بڑی چالاکی کیساتھ اپنے اراکین اور اتحادیوں کا ساتھ چھوڑنے کے فیصلے کو بیرونی سازش کیساتھ چھوڑ دیا حالانکہ ہر کسی نے ان کا اس لئے ساتھ چھوڑا کیونکہ وہ ساڑھے تین سال کے اقتدار میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کام ہی نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس متنازع مراسلے پر میری کئی حاضر سروس اور سابق اہم سفارتکاروں کیساتھ گفتگو ہوئی۔ وہ سب اس معاملے کو لے کر بہت پریشان ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر اہم سرکاری دستاویزات اور ایسے مراسلوں کو پبلک کرنا شروع کر دیا جائے تو عوام کے ہوش اڑ جائیں گے کیونکہ ان میں سے بعض میں تو جنگ تک کی بات کی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا تو یہ خیال ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ امریکا کو اتنا برا بھلا کہیں کہ وہ پاکستان کیساتھ شمالی کوریا اور ایران کی طرح پیش آنا شروع کر دے۔ وہ بہت چالاکی کیساتھ اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کو اشتعال دلا رہے ہیں کیونکہ اس کے علاوہ کارکردگی کی بات کی جائے تو ان کے پاس دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

Tags: Imran KhanNo-Confidence MotionPresident Arif AlviPrime Ministerآئین پاکستانتحریک عدم اعتمادصدر مملکت عارف علویوزیراعظم عمران خان
Previous Post

تکبر اور پاکستانی سیاست

Next Post

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری

نیا دور

نیا دور

Related Posts

شہباز گل کیس میں تعاون نہ کیا تو برطرف کرا دوں گا، عمران خان کی اعلیٰ حکام کو دھمکیاں

شہباز گل کیس میں تعاون نہ کیا تو برطرف کرا دوں گا، عمران خان کی اعلیٰ حکام کو دھمکیاں

by نیا دور
اگست 15, 2022
0

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اقتدار ہاتھ سے جانے کے باوجود خود کو ابھی تک حکمران سمجھے بیٹھے ہیں۔ اطلاعات ہیں...

شہباز گل کو مار مار کر پوچھا گیا جنرل فیض عمران خان سے کتنی بار ملنے آیا ہے، سابق وزیر اعظم کا الزام

شہباز گل کو مار مار کر پوچھا گیا جنرل فیض عمران خان سے کتنی بار ملنے آیا ہے، سابق وزیر اعظم کا الزام

by نیا دور
اگست 15, 2022
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے چیف سیکیورٹی آفیسر شہباز...

Load More
Next Post
رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
1

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,742
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

2 hours ago

Naya Daur Urdu
بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے نے دوپہر 12:10 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تھا۔ 12 مسافروں میں دو غیر ملکی مسافر بھی سوار ہوئے۔ آخر یہ لوگ کون تھے؟میڈیا میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔urdu.nayadaur.tv/news/94168/charter-plane-karachi-airport-india-karachi-airport/ ... See MoreSee Less

بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ، میڈیا پر چہ مگوئیاں

urdu.nayadaur.tv

بھارت سے آنے والے چارٹر طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اور یہاں سے 12 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہو گیا۔ ذ...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

2 hours ago

Naya Daur Urdu
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران خاتون پر پستول تاننے والا تھانیدار نوکری سے فارغurdu.nayadaur.tv/news/94163/pti-long-march-25-may-islamabad-sho-abid-jutt-punjab-police/ ... See MoreSee Less

Photo

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In