پاکستان کی غیر یقینی صورتحال، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام معطل کردیا

پاکستان کی غیر یقینی صورتحال، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام معطل کردیا
پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے قرض پروگرام معطل کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے فروری کو چھٹے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرضہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ پاکستان 6ارب ڈالر قرض میں سےاب تک 3 ارب ڈالر حاصل کر سکا ہے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اس وقت ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ آئی ایم ایف کے بورڈ نے پاکستان کے لیے امدادی پروگرام کے تحت رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سماء ٹی وی کے مطابق نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مجوزہ نئی حکومت کےساتھ دوبارہ بات چیت کےلیے عزم ہے۔ نئی حکومت بننے کے بعد پروگرام میں شمولیت پر بات ہوگی۔

واضح رہے کہ جولائی 2019 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔ اس قرضے کی میعاد 3 سال تھی اور قرضہ منظور ہوتے ہی پاکستان کو ایک ارب ڈالر جاری کر دیے گئے تھے۔