سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے
سپیکر قومی اسمبلی اس قیصر کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے پر 3 مارچ کو اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے۔ آرٹیکل پانچ کے تحت رولنگ کے فیصلے پر عدم اتفاق کی وجہ سے اسد قیصر اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نہیں گئے تھے۔

اسد قیصر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم نے اسد قیصر کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اسد قیصر نے اس سے اتفاق نہیں کیا تھا۔

جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر اسد قیصر نے معاملے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، اس لئے میں اس پر کوئی بات نہیں کر سکتا۔