فیاض الحسن چوہان کو چودھری پرویز الٰہی کا ترجمان مقرر کر دیا گیا

فیاض الحسن چوہان کو چودھری پرویز الٰہی کا ترجمان مقرر کر دیا گیا
فیاض الحسن چوہان کو حکومتی اتحاد کے وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار چودھری پرویز الٰہی کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں فیاض الحسن چوہان نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور پارٹی لائن پر عملدرآمد کیلئے ان کی ہدایات لیں۔ فیاض الحسن چوہان سپیکر آفس اور پنجاب اسمبلی کے معاملات میں چودھری پرویز الٰہی کے ترجمان ہوں گے

دونوں رہمنائوں کے درمیان ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، سیاسی معاملات، وزیراعلیٰ کا انتخاب اور پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ سابق گورنر صاحب کو عثمان بزدار اور چودھری پرویز الٰہی پر الزامات زیب نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی پارٹی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا مجھے بھی برطرف کیا گیا تھا، سابق گورنر کو میرا مشورہ تھا کہ خاموش رہتے اور تھوڑے عرصے بعد کوئی اور عہدہ لے لیتے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سابق گورنر باہر جاکر پارٹی کے خلاف باتیں کرتے تھے، یہ ایم پی ایز کو فون کر کے علیم گروپ میں شامل ہونے کا کہتے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں حیران ہوں چودھری سرور کی عقل پر ہوں کہ کونسا آئین گورنر اپنی مرضی سے اسمبلی توڑسکتا ہے، ان کو پیغام دیتا ہوں کہ آئندہ میڈیا کے سامنے نہ آئیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن میں اربوں کھربوں روپے گئے، علیم خان جن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ساری دنیا جانتی ہے، 11 جنوری کو علیم خان کو پہلا نوٹس آیا جب تحریک انصاف کی حکومت نہیں تھی۔

فیاض الحسن نے کہا کہ علیم خان نے آل شریف کوکہا تھا کہ میں ان کو گھسیٹوں گا، علیم خان سے گزارش کروں کہ شیشہ کے محل میں لوگوں پر پتھر نہیں مارتے۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان کے نیب میں کیس واضح ہے لیکن کسی وجہ سے حرکت نہیں کررہے ہیں، عمران خان نے ان کو عزت دی، علیم خان نے کروڑوں روپے لگائیں ہیں تو کھربوں روپے کمائیں بھی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ برسوں ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے، اسپیکر سے گزارش کرتا ہوں کہ ن لیگ کے جنھوں نے توڑ پھوڑ کی ان کو ڈی سیٹ کیا گیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ابھی تک پنجاب میں گورنر راج کی کوئی بات نہیں ہے، علیم خان سے وزت اعلیٰ کا کوئی بھی وعدہ نہیں کیا گیا تھا، عظمیٰ بخاری صاحبہ کی جو ٹریننگ کی گئی ہے وہ ہمالیہ کا پہاڑ بھی توڑ سکتی ہے۔