رمضان المبارک کے پیش نظر ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فیروز پور روڈ پر جعلی بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔ جہاں سے 70 ہزار جعلی بوتلیں برآمد کی گئیں۔
لاہور نیوز کی رپورٹ کے مطابق 20 ہزار تیار جعلی ڈرنکس، 51 ہزار خام مال اور خالی بوتلیں اور بھاری مقدار میں کیمیکل بھی برآمد کرتے ہوئے ان جعلی بوتلوں کو تیار کرنے میں استعمال ہونے والی مشینری کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
فیروزپور روڈپر جعلی بوتلیں تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ، 70 ہزار جعلی بوتلیں برآمد ۔۔۔22ہزارلیٹر تیار جعلی ڈرنکس، 51 ہزار کا خام مال اور خالی بوتلیں، بھاری مقدار میں کیمیکلز برآمد، تمام مشینری ضبط۔۔۔فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج#SafeFood #HealthyPunjab #FarmtoFork pic.twitter.com/sLOXW3dCUs
— PunjabFoodAuthority (@PFAHQOfficial) April 7, 2022
اس کے علاوہ فیکٹری مالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے قبضے میں لیا گیا تمام مال تلف کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا ہے کہ معروف برانڈ کی جعلی بوتلیں لاہور شہر اور اس کے گردونواح میں فروخت کیلئے لے جائی جاتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی کیمیکل اور فلیورز اور کھلے رنگوں سے مختلف برانڈز کی جعلی ڈرنکس کو تیار کیا جا رہا تھا۔ ان بوتلوں کی تیاری میں گندا پانی بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔