فوج کے سابق افسران نے اپنےنام سے منسوب فوج مخالف آڈیوز کو جعلی قرار دے دیا

فوج کے سابق افسران نے اپنےنام سے منسوب فوج مخالف آڈیوز کو جعلی قرار دے دیا
پاک فوج کے سابق سینئر افسران نے اپنےنام سے منسوب فوج مخالف آڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے فوج کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے۔

ان افسران میں سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) اسلم بیگ، جنرل (ر) اعجاز اعوان اور جنرل (ر) ہارون اسلم شامل ہیں۔

جنرل (ر) اسلم بیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل آڈیو سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے حوالے سے فوج کے خلاف اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف جو مذموم اور بیہودہ بیانات چلائے جارہے ہیں، جو قابلِ مذمت ہیں اور میں اُن کی مکمل تردید کرتا ہوں کیونکہ فوج میری پہچان اور شان ہے۔

جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا ہے کہ فوج کا ہر ایک سپاہی ، افسر میرے لیے قابلِ احترام ہے، اس کے خلاف بات کرنا ، اس کی شان کے خلاف بات کرنا میرے نزدیک بداخلاقی ہے کیونکہ اس فوج نے مجھے یہ پہچان دی ہے جب تک اللہ نے زندگی دی ہے فوج کی شان میں میرا دماغ، میرا دل اور زبان حق بات کہتے رہیں گے۔

انہوں نے عوام اور پاکستانیوں نے اپیل کی کہ فوج کے خلاف جو تحریک چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے، فوج کے خلاف دشمنوں کی اس سازش کا حصہ نہ بنو اپنے پاک و صاف اور عمل کو داغدار نہ بناؤ کیونکہ ایسی باتوں کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا۔

https://www.youtube.com/watch?v=JuynXYi-0gU

جنرل (ر) اسلم بیگ کے علاوہ فوج کے دیگر سابق افسران جن میں جنرل ر اعجاز اعوان نے بھی اپنے نام سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج میرا ادارہ ہے، اس کے سربراہ کے خلاف پراپیگنڈا ہو رہا ہے، میرا نام استعمال کر کے فیک نیوز پھیلائی گئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=UEmMmT1KBuY

دوسری جانب جنرل (ر) ہارون اسلم بھی اپنے نام سے منسوب فیک آڈیو پر سیخ پا ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف یا فوج کے خلاف بیان دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مذموم مقاصد کے پیچھے فوج دشمن عناصر ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=6skJkistiME