سینئر تجزیہ کار کامران خان نے سردار اختر مینگل کی ایک ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلیدی اتحادی نے مخلوط حکومت قیام پہلا ہفتہ مکمل ہونے پر اس اتحاد سے رخصتی اختیار کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
اپنی ٹویٹس میں کامران خان نے لکھا کہ ان کی محسن داوڑ کی طرح شکایات کی توپوں کا رخ فوج ہے اور بے چارے وزیراعظم شہباز شریف ہکا بکا ہیں کہ ہماری فوج کے ساتھ کھڑے ہوں یا محسن داوڑ اور اختر مینگل کے ساتھ۔
کلیدی شہباز شریف اتحادی سردار اختر مینگل نے مخلوط حکومت قیام پہلا ہفتہ مکمل ہونے پر اس اتحاد سے رخصتی اختیار کرنے کی تیاری کرلی ہے محسن داوڑ کی طرح شکایات کی توپوں کا رخ فوج ہے اور بیچارے وزیر اعظم شہباز شریف ہکہ بکہ ہیں ہماری فوج کے ساتھ کھڑے ہوں یا محسن داوڑ اختر مینگل کے ساتھ https://t.co/KedZeJIRdu
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) April 18, 2022
خیال رہے کہ سردار اختر مینگل نے کہا تھا کہ جب ایسے واقعات ہوتے ہیں تو ہم اس حکومت کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟ کیا یہ اعتماد سازی کے اقدامات ہیں؟ کیا تشدد سے بلوچستان کا مسئلہ حل ہوگا؟ ہماری ترجیح بلوچستان اور اس کے عوام ہیں اور میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
Wake up call: شہباز حکومت خلاف انکےکلیدی اتحادی نے کل قومی اسمبلی میں سخت ترین احتجاج کیا محسن داوڑ فرماتے ہیں پاکستانی فوج پاکستان ائیر فورس نے پرسوں افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانے تباہ کرکے" ریڈ لائین کراس کی " شہباز حکومت خاموش ہے محسن داوڑ کابینہ شمولیت زیر غور ہے ماشاللہ pic.twitter.com/ijvGKLojrS
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) April 18, 2022
ایک اور ٹویٹ میں کامران خان نے لکھا کہ شہباز حکومت کیخلاف ان کے کلیدی اتحادی نے قومی اسمبلی میں سخت ترین احتجاج کیا۔ محسن داوڑ فرماتے ہیں پاکستانی فوج پاکستان ائیر فورس نے پرسوں افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانے تباہ کرکے” ریڈ لائین کراس کی ” شہباز حکومت خاموش ہے محسن داوڑ کابینہ شمولیت زیر غور ہے ماشاء اللہ۔
تازہ ترین خبر محسن داوڑ نوعیت احتجاج ایک اور شہباز شریف اتحادی اختر جان مینگل کی بی این پی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے ان کا احتجاج ہےسیکیورٹی فورسز نے چاغی میں " ریڈ لائن کراس" کرتے ہوئے انکے حامیوں کو ہلاک کیا 24 گھنٹوں میں 2 اتحادیوں نے افواج کے خلاف رپورٹ درج کی
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) April 18, 2022
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اتحادی اختر جان مینگل کی بی این پی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ ان کا احتجاج ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے چاغی میں ” ریڈ لائن کراس” کرتے ہوئے ان کے حامیوں کو ہلاک کیا۔ 24 گھنٹوں میں 2 اتحادیوں نے افواج کے خلاف رپورٹ درج کی۔
پاک فوج بھرپور کاوش ہے سیاسی کشمکش میں اسکی لیڈرشپ حوالے سے بیانیہ قابو میں رہے اطمینان کی بات ہے عمران خان فی الحال زمہ داری دکھا رہے ہیں برعکس اس کے شہباز حکومت سرپرست کچھ ماہ پہلےتک موجودہ فوجی لیڈرشپ کوہرلمحہ معتوب کرتے تھے کوشش ہونی چاہیےعمران خان احتیاط کی راہ نہ چھوڑیں pic.twitter.com/PJWMStlT6m
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) April 18, 2022
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی بھرپور کاوش ہے کہ سیاسی کشمکش میں اس کی لیڈرشپ حوالے سے بیانیہ قابو میں رہے۔ اطمینان کی بات ہے عمران خان فی الحال ذمہ داری دکھا رہے ہیں، برعکس اس کے شہباز حکومت سرپرست کچھ ماہ پہلے تک موجودہ فوجی لیڈرشپ کو ہر لمحہ معتوب کرتے تھے۔ کوشش ہونی چاہیے کہ عمران خان احتیاط کی راہ نہ چھوڑیں۔