پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد سے زخمی پی ٹی آئی رکن آسیہ امجد کی حالت تشویشناک، مشینی سانس پر زندہ

پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد سے زخمی پی ٹی آئی رکن آسیہ امجد کی حالت تشویشناک، مشینی سانس پر زندہ
پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد سے زخمی ہونے والی خاتون رکنِ اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہوگئی، وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد سے زخمی خاتون ایم پی اے آسیہ امجد موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں، آسیہ امجد چیئرپرسن پارلیمانی کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن ہیں۔

انہیں تین روز قبل گردن میں شدید کھنچائو کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز سے حالت کو دیکھتے ہوئے راولپنڈی ایم اے ایچ ہسپتال ریفر کردیا۔

راولپنڈی ایم اے ایچ ہسپتال میں ڈاکٹر نے معائنے کے بعد بتایا کہ آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے، جس کے باعث اُن کی اینجوگرافی کی گئی، جس پر اُن کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ کوما میں چلی گئیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون ایم پی اے آسیہ امجد اس وقت ایم ایچ ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں اور وہ مشینی سانس پر ہی زندہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے اُن کی طبیعت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔