سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر دبائو ڈالنا شروع کر دیا ہے کہ وہ انھیں فوجداری مقدمات سے بچائیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنی خبر میں نجم سیٹھی نے لکھا کہ ان کی چڑیا نے کنفرم کیا ہے کہ 21 مارچ کو سابق وزیراعظم عمران خان نے جنرل باجوہ سے التجا کی تھی کہ اگر پی ڈی ایم عدم اعتماد کی تحریک واپس لیتی ہے، تو وہ اس کے بدلے قومی اسمبلی کی تحلیل اور نئے الیکشن کے لئے تیار ہیں۔
Chirya confirms on March 27 IK begged Big B to get PDM to withdraw VONC in return for dissolution of NA/Fresh Elections. When PDM refused he sent private message to AZ for NRO in exchange for same. But AZ refused. Now he is pressuring Big B to protect him from criminal cases.
— Najam Sethi (@najamsethi) April 23, 2022
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تاہم جب پی ڈی ایم نے ان کی بات ماننے سے صاف انکار کیا تو عمران خان نے این آر او کیلئے ذاتی طور پر سابق صدر آصف علی زرداری کو پیغام بھیجا لیکن زرداری صاحب نے بھی صاف انکار کر دیا۔ اب عمران خان جنرل باجوہ پر فوجداری مقدمات سے بچانے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
بریکنگ: ابھی ابھی خبر ملی ہے کہ عمران خان نے اپنے دوست ملک ریاض کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل آصف زرداری کے پاس بھیجا اور ووٹنگ کا حصہ نا بننے کی درخواست کی (یعنی NRO)۔ آصف زرداری نے صاف انکار کر دیا۔😳
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) April 23, 2022
دوسری جانب صحافی طلعت حسین نے بھی اسی قسم کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ابھی خبر ملی ہے کہ عمران خان نے اپنے دوست ملک ریاض کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل آصف زرداری کے پاس بھیجا اور ووٹنگ کا حصہ نہ بننے کی درخواست کی لیکن انہوں نے صاف انکار کر دیا تھا۔