'قرآن ہم سب کا ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے' مفتاح اسماعیل کی اپنے بیان پر وضاحت

'قرآن ہم سب کا ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے' مفتاح اسماعیل کی اپنے بیان پر وضاحت
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ’ امر بالمعروف ‘ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہ عمران خان اور پی ٹی آئی والوں نے سیاست چمکانے کے لیے مذہب کا استعمال کیا، میں نےکہا تھا کہ عمران خان خودکی معروف سے مناسبت جب کہ مخالفین کے لیے منکر کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور ان کی ٹرول آرمی نے میرے اوپر حملے شروع کردیے، سفیدجھوٹ بولاگیا کہ خدانخواستہ میں نے قرآن کی آیت پرکوئی بات کی ہے۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1518518991572119554

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب کا سیاست کے لیے مذہب کو استعمال کرنا قابل مذمت ہے ، قرآن ہم سب کا ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

https://twitter.com/MiftahIsmail/status/1518199572807524353

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نےگزشتہ دنوں امریکا میں آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنی تحریک میں قرآنی اصطلاح ’ امر بالمعروف‘ کا استعمال ایسے کیا جیسے وہ اچھائی ہیں اور ہم بُرائی ہیں۔