• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ایکتا کماری کی گمشدگی: ہندو لڑکی کو ہندو لڑکے سے تو پسند کی شادی کا حق ہونا چاہیے

یاسین جونیجو by یاسین جونیجو
اپریل 27, 2022
in خبریں
9 0
0
ایکتا کماری کی گمشدگی: ہندو لڑکی کو ہندو لڑکے سے تو پسند کی شادی کا حق ہونا چاہیے
10
SHARES
48
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کراچی سے لاپتہ ہوئیں تو قومی ذرائع ابلاغ پر صبح، دوپہر اور شام ان کی بازیابی سے متعلق ہونے والی پیشرفت پر مبنی خبریں سننے اور پڑھنے کو ملتی رہیں۔ لیکن ضلع سکھر کے قصبے نما شہر کندھرا سے لاپتہ ہونے والی ایکتا کی خبر قومی میڈیا کی نگاہوں سے اوجھل ہی رہی۔

کندھرا کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ “ایکتا اپریل کے ابتدائی ایام میں گھر سے غائب ہوئی، اس کے اغوا کا مقدمہ 8 اپریل 2022 درج کروایا گیا۔ تاہم لڑکی اب تک بازیاب نہیں ہو سکی”۔ معاملے سے متعلق جب تحقیق کی تو پتہ چلا کہ ایکتا کے ماموں پردیپ کمار نے خیرپور کے رہائشی ایک شخص کملیش کمار، اس کی والدہ اور بہن سمیت 6 ملزمان کے خلاف ایکتا کو بزور اسلحہ اغوا کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

RelatedPosts

سندھ حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان

سندھ بلدیاتی انتخابات ؛ جی ایچ کیو کی فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے معذرت

Load More

اس مقدمے کے تحت کندھرا پولیس نے لڑکی بازیابی کیلئے خیرپور شہر میں کملیش کے گھر پر 10 اپریل کی رات چھاپہ مارا اور ایکتا کی عدم موجودگی پر کملیش کی بہن سنیتا کو حراست میں لے کر وومن پروٹیکشن سیل پر رکھا۔ کملیش کی بہن کو حراست میں لینے کی خبر سندھی زبان میں شایع ہونے والے ایک روزنامے “پہنجی اخبار” میں 11 اپریل کو شائع ہوئی۔

خیرپور سے تعلق رکھنے والے وکیل رجب منگریو کا کہنا ہے کہ “پولیس نے جب کملیش کی بہن کو حراست میں لیا تو اس کی والدہ نے وکلا سے رابطہ کیا اور میں نے ایس ایس پی خیرپور ملک ظفر اقبال سے رابطہ کرکے استدعا کی کہ کملیش کی بہن کی گرفتاری کیخلاف قانون ہے اس وجہ سے اسے رہا کیا جائے۔ بصورت دیگر پولیس کے اس عمل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔ جس کے بعد لڑکی کو رہا کیا گیا”۔

معاملے کی مزید چھان بین کی خاطر کندھرا میں ہندو برادری کی پنچایت کے مُکھی لدھو مل سے رابطہ کیا گیا۔ مُکھی لدھو مل نے بتایا کہ “کملیش نے لڑکی سے گمبٹ کے ایک پنڈت کے ہاں ہندو مذہب کے رسومات کے مطابق شادی کر لی ہے۔ یہ شادی غیر قانونی ہے کیونکہ ایکتا کی عمر ب فارم کے مطابق 14 سال ہے اور صوبہ سندھ میں شادیوں سے متعلق قوانین کی رُو سے لڑکی 18 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد ہی اپنی مرضی سے شادی کا فیصلہ کرسکتی ہے”۔

مُکھی لدھو مل نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ “شادی اس وجہ سے بھی غیر قانونی ہے کیونکہ شادی کی گواہی دو مسلمانوں سے لی گئی ہے جبکہ ہمارے دھرمی روایات اور ہندو میرج لا کے مطابق گواہ بھی ہندو ہونے چاہیں۔”

ایکتا کی عدم بازیابی سے متعلق رائے دیتے ہوئے مُکھی لدھو مل کا کہنا تھا کہ “پولیس نے لڑکی کے فرار میں سہولت کاری کرنے والے ایک شخص بھوجو مل اور کملیش کی بہن کو حراست میں بھی لیا تھا لیکن انہیں دباؤ پڑنے پر چھوڑ دیا اور لڑکی بھی بازیاب نہیں کرائی جا سکی۔ جو کہ لڑکی کے والدین کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہے”۔

وکیل رجب منگریو نے بھی تصدیق کی ہے کہ “لڑکے نے لڑکی کے ساتھ پنڈت کے روبرو مذہبی رسومات کے مطابق شادی کر لی ہے اور لڑکی کے والدین اور پنچایت کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیش کورٹ خیرپور میں ان کی جانب سے ہراسمنٹ سے تحفظ دیئے جانے سے متعلق ایک درخواست بھی دائر کی گئی جس کی سماعت 21 اپریل کو مقرر ہوئی لیکن لڑکا لڑکی پیش نہ ہوئے۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ کملیش گھر چھوڑ کر کہیں چلا گیا ہے”۔

اس ضمن میں کندھرا تھانے کے ایس ایچ او سید عبدالخالق شاہ جیلانی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ “لڑکی کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ہم نے چھاپے مارے لیکن لڑکی تاحال بازیاب نہیں کروا سکے ہیں”۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ “لڑکا اور لڑکی سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ہم نے شادی کر لی ہے جس کی وجہ سے ہمیں تحفظ دیا جائے ان کی درخواست پر عدالت عالیہ نے ہمیں گرفتاریاں عمل میں لانے سے روک دیا ہے۔ لڑکا لڑکی کے کیس کی اگلی سماعت عید کے بعد متوقع ہے”۔

ایکتا اور کملیش کی شادی کی تصدیق کی خاطر گمبٹ سے تعلق رکھنے والے ہندوؤں کے ایک مہاراج جو کہ مذہبی رواج کے مطابق شادی کروانے کے امور سرانجام دیتے ہیں ان سے بھی رابطہ کیا گیا۔ پنڈت موتی لعل نے کہا کہ “یہ شادی میں نے نہیں کروائی۔ گمبٹ میں اور بھی پنڈت ہیں، ہو سکتا ہے کسی اور نے کروائی ہو۔ لیکن اس قسم کی شادی کا چلن ہماری برادری میں بالکل بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اگر اس طرح کا کوئی کیس آتا ہے تو ہم جوڑے سے عدالت سے حاصل کیا گیا اجازت نامہ طلب کرتے ہیں اور دیگر قانونی دستاویزات بھی شمار کئے جانے کے بعد ہی رسومات مکمل کرتے ہیں”۔

کندھرا کے مقامی لوگوں کی جانب سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق کملیش کمار کے گھرانے کا آبائی شہر صالح پٹ ہے جبکہ بہتر ذرائع معاش ڈھونڈنے کی غرض سے وہ خیرپور منتقل ہوئے بکہ کملیش کے ننہیال کندھرا سے ہیں جس کی وجہ سے اس کا رابطہ ایکتا سے ہوا۔ یہ بھی سننے کو ملا کہ کملیش پہلے سے شادی شدہ ہے یا اس کی منگنی ہو چکی ہے۔ اس بات کی تاہم مکمل تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری طرف کندھرا کے مکھی لدھو مل نے بار بار رابطہ کرنے پر یقین دلایا کہ وہ ایکتا کا ب فارم مہیا کریں گے لیکن ایکتا کی تصویر اور ب فارم ان کی جانب سے تاحال میسر نہیں ہو سکا۔ اس معاملے پر رائے دیتے ہوئے ایک ہندو نوجوان ہریش کمار کا کہنا تھا کہ “ہماری برادری میں پسند کی شادی نہ ہونے کے برابر ہے جیسے کہ اس پر غیر اعلانیہ بندش ہے۔ شادی والدین اور دیگر رشتہ داروں کی پسند سے مکمل دیکھ بھال کے بعد دوسرے شہر سے تعلق رکھنے والی لڑکا یا لڑکی سے اور یہ یقین کر لینے کے بعد ہوتی ہے کہ دونوں خاندانوں کی پہلے سے کوئی رشتہ داری موجود نہ ہو۔ گھر سے بھاگ کر شادی کو تو کلنک کہا جاتا ہے۔ یہ لڑکی کے والدین کیلئے بہت ہی بھیانک واقعہ ہوتا ہے۔ جبکہ پنڈت تب تک پھیرے نہیں کرواتا جب تک کہ پنچایت کا مکھی شادی کی تائید نہ کرے”۔

سکھر میں ہندو برادری کیلئے سماجی کام کرنے والے شخص ہاسانند مل نے کہا کہ “ہمارے ہاں پسند کی شادی بھی اس صورت میں ممکن ہے کہ لڑکا یا لڑکی کسی کو پسند کریں تو شادی کی بات ان کے والدین نے مکمل کرنی ہوتی ہے لیکن کئی طرح کے مطالبے اور خاندانی پس منظر کے لوازمات ایسے ہوتے ہیں کہ اکثر پسند والا رشتہ نہیں مل پاتا۔ جس کی وجہ سے نوجوانوں میں اس رواج سے متعلق ناپسندیدگی بڑھ رہی ہے”۔

ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں سندھ سے تعلق رکھنے والی ہندو لڑکیوں کے اغوا، زبردستی کی شادی اور مذہب تبدیل کرنے سے متعلق کئی سٹوریز شائع ہوتی رہی ہیں۔ ہندو لڑکیوں کے مسلمان ہو کر پسند کی شادی کرنے پر ہندو برادری کے نمائندے پارلیمان سمیت تمام نمایاں فورمز پر احتجاج کرتے ہیں لیکن اس ہندو لڑکی کہ جس سے متعلق یہ خبر مل رہی ہے کہ اس نے ہندو لڑکے سے شادی کی ہے اس کی بازیابی کیلئے ہندو برادری بھی آواز نہیں اٹھا رہی۔

ایکتا کے والد کا دکھڑا سننے اور ہمدردی کے دو لفظ کہنے کی غرض سے بھی کوئی ہندو رہنما ان کے گھر تک نہیں گیا۔ جبکہ اس واقعے میں یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ چاہے ہندو ہوں یا مسلمان لڑکی کے گھر سے چلے جانے پر اتنے غصے میں آ جاتے ہیں کہ لڑکے کے گھر پر ایک ہی طرح کا دھاوا بولتے ہیں اور لڑکے کی رشتہ دار خواتین کو خاص طور پرہراساں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ پسند کی شادی کرنے والے لڑکوں کی رشتہ دار خواتین کو بے توقیر کرنے کا رواج اب ختم ہونا چاہیے۔

Tags: Ekta KumariHindu girlPakistan DuaReligionSindhZahraایکتا کماریپاکستابپسند کی شادیصوبہ سندھہندو مذہب
Previous Post

کراچی یونیورسٹی دھماکا، ہلاک ہونیوالے چینی شہری کون تھے؟

Next Post

“ہم نے عید کرنے گھر جانا تھا مگر میرے کزن کو آج اٹھا لیا گیا” پنجاب یونیورسٹی سے بلوچ طالب علم لاپتہ

یاسین جونیجو

یاسین جونیجو

Related Posts

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے اعلان پر شدید...

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو مختلف امور پر حکومت کو مشورہ دینے کا کام سونپا گیا...

Load More
Next Post
“ہم نے عید کرنے گھر جانا تھا مگر میرے کزن کو آج اٹھا لیا گیا” پنجاب یونیورسٹی سے بلوچ طالب علم لاپتہ

"ہم نے عید کرنے گھر جانا تھا مگر میرے کزن کو آج اٹھا لیا گیا" پنجاب یونیورسٹی سے بلوچ طالب علم لاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In