حکومت نے صدر مملکت عارف علوی، سابق وزیر اعظم عمران خان، قاسم سوری اور عمر سرفراز چیمہ کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے دستور پاکستان پر عمل درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئین شکنی کے جرم میں سابق حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان شخصیات میں صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں جن کے خلاف کارروائی کے لیے وزرات قانون وانصاف اور وزرات داخلہ نے ریفرنس کی تیاری شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے عمل میں واضح آئین شکنی کی گئی، صدر عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے ایماء پر آئین شکنی کی، دستور کوسبوتاز کیا، پنجاب اسمبلی میں آئینی عمل کو سبوتاژ کیا گیا اور گورنر نے آئین شکنی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے پارٹی چئیرمین کے حکم پر آئین قربان کر دیا، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے آئین پر عمل درآمد کرنے واضح احکامات کی توہین کا جرم کیا گیا، بیانات اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کرلیے گئے ہیں جنہیں شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، ریفرنس سے پاکستان کی سیاسی وعدالتی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قانون کے تحت آرٹیکل 6 کی کارروائی کرنے کی مجاز وفاقی حکومت ہے، قانون کے تحت وفاقی حکومت ریفرنس تیار کرکے دائر کرتی ہے۔
جلدی کرو اور پاکستان بچاؤ ۔یہ نیازی 100% دجالی فتنہ ہے۔سازش ہوئی ہے لیکن اس کو دوبارہ لانے کیلئے کیوں کہ یہ خود گرتا تو آنا مشکل تھا۔کیوں کہ یہ بہترین آدمی ہے پاکستان کو برباد کرنے کیلئے لہذا اسکو کون ہٹانا چاہے گا یہ سب کچھ تو انکے حکم کے مطابق کر رہا تھا عوام تنگ تھی کوئی کارکردگی نہ ہونے پر بھی ہیرو بنا دیا گیا ۔کشمیر گیا۔اصفیہ گئی ۔ابھیندان گیا۔فرانس کا سفیر نہیں گیا بار بار علان کر رہا ہے بڑا خون خرابہ ہوگا جب بھی یہ قوم سمجھ نہیں رہی اسکو اتنی دلچسبیکیوں ہے خون خرابہ کرانے میں 🤔 ۔عزیز اقارب دوست جنہوں نے بچپن جوانی گزاری وھو لڑ رہے ہیں اپس میں تو یہ دجالی فتنہ ہی ہوا ۔اب یہ آیا تو اٹیمی پروگرام گیا اور پھر پاکستان گیا۔ اب بھی وقت ہے لوگ ہوش کے ناخن لیں ۔۔۔۔۔۔میری دعا ہے 27 شب رمضان المبارک کو کے جو بھی پاکستان کے دشمن ہیں چاہے عوام ۔لیڈرملاوٹ کرنے والے ٹیکس چوری اور جو بھی کسی قسم کے غلط کام کر رہے ہیں جس سے پاکستان کا نقصان ہو ۔۔۔ اللّه انکو تباہ برباد کر دے . امین سم آمین ۔۔سب آمین کہیں۔اپس میں لڑنے سے گریز کریں اور غور فکر کریں سوچیں یہ کوئی فلم یا ڈرامہ کے کردار کی بات نہیں ہے یہ پاکستان اٹیمی ملک کی بات ہو رہی ہے جس کو بیرونی ممالک ہر حال میں ختم کرنا چاہتے ہیں ۔