عمران خان اسلام اور انبیائے کرام کے بارے میں سوچ سمجھ کر بات کیا کریں، مولانا طاہر اشرفی پھٹ پڑے

عمران خان اسلام اور انبیائے کرام کے بارے میں سوچ سمجھ کر بات کیا کریں، مولانا طاہر اشرفی پھٹ پڑے
سابق معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے عمران خان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنی باتوں کو وزن دینے کیلئے اسلام کے حوالے زرا سوچ سمجھ کر دیا کریں۔ میں نے پہلے بھی ان کو سمجھایا تھا، آج دوبارہ سمجھا رہا ہوں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب اسلام کے بارے میں گفتگو کرتے وقت پڑھ لیا کریں۔ آپ کو لاکھوں لوگ سنتے ہیں۔ نوجوان نسل آپ سے متاثر ہوتی ہے۔ مودبانہ گزارش ہے کہ بنیادی اسلامی مقدمات پر حملہ آور نہ ہوں۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے سابق وزیراعظم عمران خان صاحب کی ایک ویڈیو کسی نے بھیجی ہے۔ میں آج انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ خان صاحب یہ باتیں میں آپ کے سامنے کافی مرتبہ عرض کر چکا ہوں کہ اسلام کے حوالے سے اور مسلمانوں کے مقدسات کے بارے میں زرا سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1519604658599501826?s=20&t=DFEzTjQ9nt_LKGo2FaYMZg

ان کا کہنا تھا کہ میری گزارش ہے کہ عمران خان انبیائے کرام کے بارے میں جب بھی گفتگو کریں تو خدارا تو کسی سے مشورہ کر لیا کریں۔ رہنمائی لیں یا خود ہی پڑھ لیا کریں۔

انہوں اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب انبیائے کرام کی تو شان ہی بہت بلند ہے۔ ہم تو اصحاب رسول، اہل بیت اور تمام اولیائے اللہ کے گھوڑوں کی ٹاپوں کے نیچے جو زرے اڑتے ہیں خود کو ان سے بھی کم تر خود کو تصور کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انبیائے کرام سے خود کو تشبیہ دے کر اپنی بات کو پھیلانا درست بات نہیں ہے۔ اگر آپ نے کسی نے نہیں پوچھنا تو مولانا طارق جمیل سے ہی پوچھ لیں کہ کیا ایسی باتیں درست ہیں؟