عمران سے اختلاف کا حق ہے، شہبازشریف کومبارکباد دی توپتا تھا تنقید ہوگی، شاہد آفریدی

عمران سے اختلاف کا حق ہے، شہبازشریف کومبارکباد دی توپتا تھا تنقید ہوگی، شاہد آفریدی
سوشل میڈیا پراپنے خلاف مہم پرشاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ پرتنقید ہورہی ہے۔ شہباز شریف کووزیراعظم بننے پرمبارک باد دی تو پتا تھا کہ تنقید ہوگی۔ مبارک باد دینے کا کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی حکمران ہوہمیں اسے عزت دینا چاہیے کیونکہ وہ دنیا میں ملک کی نمائندگی کررہا ہوتا ہے۔ عمران خان کو ایک لیڈر کے طورپردیکھا ہے لیکن ان کی پالیسی یا سوچ سے اختلاف کا حق حاصل ہے۔ عمران خان کے بارے میں جوباتیں کیں وہ عام پاکستانی کی حیثیت سے کیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتا رہوں گا۔ اختلاف کو نفرت میں نہیں بدلنا چاہئیے۔اختلاف کو برداشت کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے۔

https://twitter.com/dheetafridian__/status/1522649911715524608

پاکستان کے فاسٹ بولر اورشاہد آفریدی کے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کے بیان کوسوشل میڈیا پرشئیرکرتے ہوئے لکھا کہ لالا آپ پاکستان کا فخر ہیں۔

شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں عمران خان کے دورحکومت کی غلطیوں پربات کی تھی جس کے بعدسے ان کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلائی جارہی ہے۔ دوسری جانب شاہد آفریدی کے حق میں ہیش ٹیگ بھی سوشل میڈیا پرٹرینڈ کررہے ہیں۔