عامر لیاقت حسین نے اہلیہ دانیہ شاہ کی تہلکہ خیز آڈیو ویڈیو جاری کردی

عامر لیاقت حسین نے اہلیہ دانیہ شاہ کی تہلکہ خیز آڈیو ویڈیو جاری کردی
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ بہت مجبور ہو کرصرف 50 فیصد حصہ محتاظ نوٹس کے ساتھ جاری کر رہا ہوں، آپ نے خود ان آڈیو میسجز کو سمجھنا ہوگا تاکہ دانیہ شاہ کے کاموں کا اندازہ ہو جائے۔

تفصیل کے مطابق عامر لیاقت اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی ایسی تہلکہ خیز آڈیو ویڈیو جاری کر دی ہے جس نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلا دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ نہ سید ہیں نہ ہی جو والد ہیں وہ حقیقی والد ہیں۔ عمر بہت کم ہے، اس لیے پہلے دن بستر الگ کر لیا تھا۔ شراب پی نہ تشدد کیا، مگر افسوس کہ اس کو ثابت کرنے کے لئے بھی لڑنا پڑے گا۔

https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1522933187214778370?s=20&t=ye61YoyX2El4y7XDUaZxbA

ان کا کہنا تھا کہ بے بس اور مجبور ہوں کہ حقیقت سے آشنا کروں۔ سینے پر بھاری بوجھ رکھے چار ماہ سے زندہ تھا گو کہ اب بھی زندہ ہوں لیکن کچھ حقائق آپ سے سانسیں چھین لیتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ 4 ماہ کی شادی میں تین مرتبہ تین ماہ صرف بہاولپور آنا جانا اور جب یہ حقائق سامنے آئے تو جھوٹے الزامات کے ساتھ تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں دانیہ شاہ کے بارے میں بھیانک حقیقت جاری کرنے لگا ہوں، انتظار کیجئے:عامر لیاقت حسین کا اعلان

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں دانیہ شاہ کے بارے میں بھیانک حقیقت جاری کرنے جا رہا ہوں۔

ویڈیو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ دو دن پہلے کی ویڈیو ہے جو دانیہ شاہ نے خود بنا کر ڈالی اور آج بدترین الزامات لگا رہی ہے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ اگر یہ ابھی میرے نکاح میں نہ ہوتیں اور قرآن کریم نے شوہر اور بیوی ایک دوسرے کا لباس نہ کہا ہوتا تو میں آپ سب کو وہ حقیقت بتاتا کہ پورا ملک ہل اٹھتا۔



انہوں نے کہا کہ میں اس بات کی وضاحت نہیں دوں گا کیونکہ رسول اللہ کا فرمان ہے "لوگوں عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو” لیکن صحافیوں اور میڈیا سے گزارش کرتا ہوں کہ دانیہ کی ہشاشیت دیکھ کر خود فیصلہ کریں کہ 3 ماہ میں کسی پر تشدد ہو تو وہ ایسی لگیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ البتہ میں آپ سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ مجھے ٹیسٹ کرانے دیں، شراب پیتا ہوں یا نہیں واضح ہو جائے گا۔ زندگی میں کبھی آئس کا نشہ نہیں کیا لیکن اب میں صرف ایک ایسی بھیانک حقیقت جاری کر رہا ہوں انتظار کیجیے۔ دانیہ کا میڈیکل کرایا جائے اور پھر جو کچھ میں جاری کررہا ہوں انتظار کیجیے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری بیوی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں،سنگین الزامات عائد کردیئے

خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی بھی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کرتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے،عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Syeda Dania Shah (@syedadaniaaamir_)





عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین جیسے دیکھتا ہے ویسا بلکل نہیں ہے، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، نشہ کر کے آئے روز تشدد کرتا تھا، چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا، عامر لیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رواں سال تیسری شادی کی تھی۔ انہوں نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا،عامر لیاقت نے بتایا تھا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔