جمائما گولڈ سمتھ نے حدیث مبارکہ شیئر کر دی

جمائما گولڈ سمتھ نے حدیث مبارکہ شیئر کر دی
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے ہمسایوں کے حقوق پر حدیثِ مبارکہ شیئر کرتے ہوئے معروف اسلامی سکالر امام شیخ ابراہیم موگرہ کے پڑوسیوں کے حقوق پر بیان دیتے ویڈیو شیئر کی۔

جمائما گولڈ سمتھ کا اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں بتایا کہ "بین المذاہب پر کام کرنے کے لئے اعزاز یافتہ امام شیخ ابراہیم موگرہ رمضان کے اختتام پر مقامی چرچ میں ایک خطبہ دے رہے ہیں"۔

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1523402436198600706?s=20&t=uz9_IC6GVxD5ffaz9BXuFQ

جمائما کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں شیخ ابراہیم موگرہ کو پڑوسیوں کی حفاظت اور اس کی اہمیت سے متعلق بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

جمائما گولڈ سمتھ کی جانب سے اس ٹوئٹ میں پڑوسیوں کے حقوق پر حدیثِ مبارکہ بھی لکھی گئی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں۔

حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا: "وہ ہم میں سے نہیں ہے (یعنی مسلمان نہیں ہے) جس کا پڑوسی اُس کے ہاتھ اور زبان کے نقصان سے محفوظ نہ ہو"۔