حکومت نے بھارت سمیت بیشتر ممالک سے تجارتی تعلقات کی بحالی کیلئے ٹریڈ منسٹرز تعینات کردیے

حکومت نے بھارت سمیت بیشتر ممالک سے تجارتی تعلقات کی بحالی کیلئے ٹریڈ منسٹرز تعینات کردیے
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ بھارت سے تجارتی تعلقات بحال کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بھارت میں ٹریڈ منسٹر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ قمر زمان کو نئی دہلی میں ٹریڈ منسٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ حکومت میں بھجوائی گئی سمری کی وزیر اعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے مزید 15 ممالک میں ٹریڈ منسٹر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کوثر علی زیدی کو کابل میں ٹریڈ منسٹر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ نعمان اسلم کو استنبول میں قونصلر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ عروج مہوش پیرس میں جبکہ آمنہ نعیم کی فرینکفرٹ میں ٹریڈ آفسر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ قرة العین فاطمہ لاس اینجلس، زین عزیز کو ڈھاکا اور محمد بلال کی برسلز میں ٹریڈ آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

۔فہد رضا جنیوا، ڈاکٹر عامر کی تہران میں ٹریڈ آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ غلام قادر بیجنگ،عبدالمجید کی دوشنبہ میں ٹریڈ آفسر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔