• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کور کمانڈر پشاور کے حوالے سے سینئر سیاستدانوں کے بیانات انتہائی نامناسب ہیں: آئی ایس پی آر

نیا دور by نیا دور
مئی 12, 2022
in خبریں
14 0
0
کور کمانڈر پشاور کے حوالے سے سینئر سیاستدانوں کے بیانات انتہائی نامناسب ہیں: آئی ایس پی آر
17
SHARES
80
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کور کمانڈر پشاور کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں، ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے۔ پشاور کور دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی ہے۔

RelatedPosts

عمران خان نے جیل میں مخالف رہنماؤں کو قتل کروانے کی پوری کوشش کی، صحافی کا دعویٰ

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید

Load More

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔ ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر سپاہی اور آفیسرز ہمہ وقت وطن کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر رہے ہیں۔اس لئے سینئر قومی سیاسی قیادت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ادارے کے خلاف ایسے متنازعہ بیانات سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض حمید تو بے چارہ کھڈے لائن ہے، سابق صدر آصف زرداری

خیال رہے کہ گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تو بے چارہ اس وقت کھڈے لائن ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ فوج غیر سیاسی ہوتی ہے تو جنرل باجوہ کو سلیوٹ کرنا چاہیے یا لڑنا چاہیے؟ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ زرداری یا شہباز شریف کو ووٹ دیں۔ ہم نے پی ٹی آئی کا کوئی ووٹ نہیں لیا۔

سابق صدر نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا بیان اپنی جگہ لیکن ہم الیکٹورل ریفارمز کے بغیر الیکشن میں نہیں جائیں گے۔ پارلیمنٹ سمجھتی ہے کہ الیکشن میں جانا چاہیے تو ہمیں کوئی ایشو نہیں۔

وزیراعلیٰ ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے گذشتہ رات بات کی اور ان کو سمجھایا ہے۔ آج میں ان کو اعتماد میں لے کر ہی یہاں موجود ہوں۔ نواز شریف کو سمجھایا ہے کہ جیسے ہی انتخابی اصلاحات ہوں الیکشن کرائیں۔

عمران خان کے غیر ملکی سازش کے الزامات پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی مراسلہ نہیں پڑھا، بائیڈن میرا دوست ہے ایسی کوئی بات ہوتی تو وہ مجھے ضرور فون کرتا۔ تحریک انصاف والوں نے مراسلہ خود بنایا ہے۔ عام طور پر امریکی سفیر ایسی زبان استعال نہیں کرتے۔ اگر ان کے پاس مراسلے سے متعلق کوئی ثبوت ہیں تو وہ پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا سٹاک ایکسچینج اب کھڑا ہو گیا ہے۔ پرویز مشرف کے دور کے بعد بھی ہم نے اسٹاک ایکسچینج کو اٹھایا تھا۔ جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں آجاتا ہمیں مشکلات ہوں گی۔ سلیکٹڈ کو ہم نے مل کر ہٹایا ہے، مجھے لوگوں کے بند چولھے جلانے ہیں، ابھی نئی حکومت آئی ہے حالات کنٹرول کرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھاکہ گذشتہ رات نواز شریف سے بات کی اور انہیں سمجھایا، اس وقت ان سے مشاورت کے بعد بات کر رہا ہوں، انہیں سمجھایا کہ جیسے ہی الیکشن اصلاحات ہوں الیکشن کرائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات تین ماہ میں ہوں، چارماہ میں یا جب بھی ہوں تو ہی الیکشن کرائیں گے، ہمارے گیم پلان میں انتخابی اصلاحات اور نیب میں اصلاحات کرنا شامل ہے

آصف زرداری کا کہنا تھاکہ آج تک میں کہتا آیا ہوں کہ الیکشن کرائیں، ہم نے حکومت بنا لی ہے اور وہ چاہ رہے ہیں کہ الیکشن کرائیں، ہم نے کب کہا کہ ہم الیکشن نہیں کرائیں گے؟

ان کا کہنا تھاکہ جب کہتا تھا یہ دھاندلی کی حکومت ہے الیکشن کرائیں توکوئی نہیں سنتا تھا، انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن کی طرف جائیں گے، الیکشن میں جا کر یہ کیا کرے گا، اپنے چار سال میں کیا کام کیا؟

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ایم کو ایم کو بھی صحیح راستے پر لگا کر کام لینا ہے۔ ایم کیو ایم نے کہا ہمارا گورنر بنائیں تو ہمیں بنانا پڑا۔ سندھ میں پی ٹی آئی کا گورنر لگایا گیا، جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی کی سوچ کم ہے۔ ڈینٹسٹ ہیں ان کو سیاست کا پتا نہیں، کسی کی پوسٹنگ ہو نہ ہو ہمارا کوئی واسطہ نہیں، پارلیمنٹ سمجھتی ہے الیکشن میں جانا چاہیے تو ہمیں مسئلہ نہیں۔

صدر پیپلزپارٹی پارلمینٹرینز  نے کہا کہ نیب جب بلائے ہم حاضر ہیں مگر نیب میں ترمیم ہونی چاہیے اور نیب میں غیرسیاسی افسران کو رکھ کر بیوروکریسی کو نیب سے الگ کرنا ہوگا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بی بی کو شہید کرنے والوں نے سوچا کہ وہ پاکستان کو توڑ دیں گے، بی بی کی شہادت ہمارے خاندان نہیں پاکستان کے خلاف سازش تھی، یہ کونسا بنگال کا نواب ہے کہ اس ساتھ میر جعفر اور میر صادق آگئے۔

زرداری کا کہنا تھا کہ آج 50ہزار روپے کمانے والا بھی مشکل کاشکار ہے، صرف بیرون ملک پاکستانیوں کو اس نے گمراہ کیا، بیرون ملک پاکستانیوں کو تو یہاں کی گرمی کا بھی پتہ نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو بھی منصب سے نکالا گیا لیکن ہم نے ججز کے خلاف مہم نہیں چلائی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی 22 نہیں بلکہ 30 کروڑ ہے۔ پاکستان کو صرف ہم ہی چلا سکتے ہیں، عمران خان نہیں چلا سکتا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن کے بعد بھی مسائل برقرار ہی رہیں گے، تو پھر ہمیں ہی مسائل حل کرنے دو، آج معیشت اتنی کمزور ہے کہ لوگ پیسے بھی نہیں دینا چاہتے اس لئے اداروں کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔

Tags: Asif Zardaricorps commander PeshawarGen faiz HameedISPRآئی ایس پی آرکور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدمیجر جنرل بابر افتخار
Previous Post

ستمبر یا اکتوبر میں الیکشن کرا لئے جائیں، اسٹیبلشمنٹ نے تاریخ دیدی:رئوف کلاسرا

Next Post

اگر کوئی سمجھتا ہے کہ فوج کے اندر تقسیم ہوسکتی ہے تو اسے ہمارے بارے میں پتا ہی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اکرم شیخ کے مطابق جنرل فیض حمید نے حساس دستاویزات کے لئے ان کے گھر پر ڈاکہ ڈلوایا’

‘اکرم شیخ کے مطابق جنرل فیض حمید نے حساس دستاویزات کے لئے ان کے گھر پر ڈاکہ ڈلوایا’

by نیا دور
مارچ 28, 2023
0

سپریم کورٹ کے وکیل بیرسٹر اکرم شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر پر دسمبر 2019 میں پڑنے والا ڈاکہ...

‘چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ ججوں کے سوال نظر انداز نہیں کیے جا سکتے’

‘چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ ججوں کے سوال نظر انداز نہیں کیے جا سکتے’

by نیا دور
مارچ 28, 2023
0

الیکشن سے متعلق مقدمے کا فیصلہ اگلے دو تین دن میں آ جائے گا۔ جب تک جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے...

Load More
Next Post
اگر کوئی سمجھتا ہے کہ فوج کے اندر تقسیم ہوسکتی ہے تو اسے ہمارے بارے میں پتا ہی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اگر کوئی سمجھتا ہے کہ فوج کے اندر تقسیم ہوسکتی ہے تو اسے ہمارے بارے میں پتا ہی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In