جلسہ کرنا حق ہے مگر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں، مریم نواز

جلسہ کرنا حق ہے مگر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان سے پوچھا ہے کہ تمہیں پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ کہیں اور جگہ نہیں ملی؟۔

مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ذمے داری،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے، کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کے گراؤنڈ میں جلسہ انکی عبادت گاہ کی توہین ہے۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1525377178904428544

مریم نواز نے کہا کہ جلسہ کرنا تمھارا حق ہے، مگر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نا تمھارا حق ہے نا تمھیں اس کی اجازت ہوگی، اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔ اسکے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی؟۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1525378050321534976

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں مسیحی برادری کی جانب سے چرچ کی جگہ پر جلسہ کرنے سے انکار اور کارکنان کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کر دیا۔ پی ٹی آئی کا جلسہ اب سی ٹی آئی گراؤنڈ کی بجائے وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا۔