سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کراچی پہنچ گئے، سادہ لباس اہلکار سخت حفاظتی حصار میں لے گئے

سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کراچی پہنچ گئے، سادہ لباس اہلکار سخت حفاظتی حصار میں لے گئے
سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچے تو اس وقت ائیرپورٹ پر غیر معمولی سیکیورٹی دیکھنے میں آئی۔ ان کو انتہائی سیکیورٹی میں وہاں سے لے جایا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق جناح ٹرمینل پر عبدالحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیا گیا، سادہ لباس اہلکار انہیں سخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر لے کر گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ عبدالحفیظ شیخ خلیجی ائیرلائن فلائی دبئی کے ذریعے وطن پہنچے، ان کے ہمراہ بیگیج بھی نہیں تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے تھے۔

سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول اپنے ساتھ لے گیا۔

ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل پر لاؤنج سے باہربڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات تھے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے۔ جناح ٹرمینل پر عبدالحفیظ شیخ کو انتہائی غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا۔ سادہ لباس اہلکار حفیظ شیخ کو سخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر لے گئے۔