'صحافی مخالف مائنڈ سیٹ نے مقدمات درج کرائے': ابصار عالم کو گولی مارنے پر مذاق اڑانے والے ارشد شریف

'صحافی مخالف مائنڈ سیٹ نے مقدمات درج کرائے': ابصار عالم کو گولی مارنے پر مذاق اڑانے والے ارشد شریف
سینئر صحافی ارشد شریف نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’گذشتہ 75 سالوں سے ایک مائنڈ سیٹ کوارڈینیٹڈ کوششوں سے صحافیوں کی زبان بندی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا ’ماضی میں ابصار عالم اور دیگر صحافیوں کے خلاف بھی اسی مائنڈ سیٹ نے مقدمات درج کروائے۔‘

ارشد شریف کا کہنا تھا کہ ’ایف آئی اے نے جب ان کے خلاف تحقیقات شروع کیں تو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انھیں فون کیا اور کہا کہ ان مقدمات سے ان کی جماعت اور حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ٹیلی فون پر دھمکیاں مل رہی ہیں کہ تم ملک بھر میں مقدمات کے سلسلے میں عدالتوں میں پیشیاں بھگتو گے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جب تم بلوچستان کے علاقے پشین وغیرہ میں پیشی بھگتنے کے لیے جاؤ گے تو تمیں راستے میں سے ہی اغوا کر لیا جائے گا۔‘

اے آر وائی کے نیوز اینکر ارشد شریف نے صحافی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’صحافی تنظیمیں اپنے باہمی احتلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اظہار رائے کی آزادی کے معاملے پر اکٹھے ہیں اور وہ ان صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔‘

خیال رہے کہ جب صحافی ابصار عالم پر حملہ ہوا تھا تو ارشد شریف نے ان پر حملے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو مسلم لیگ ن کے کارکن اور سابق چئیرمین پیمرا پر مبینہ حملے کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کیا میڈیکو قانونی طور پر انجام دیا گیا تھا؟ انہوں نے سوال کیا تھا کہ کیا ان کے جسم سے کوئی گولی برآمد ہوئی؟ اندراج کے زخم کا سائز کیا ہے؟ اگر گولی جسم سے باہر نکلے تو باہر نکلنے والے زخم کا سائز کیا ہے؟ اور گولی لگنے سے ان کے کسی عضو کو نقصان پہنچا ہے؟

https://twitter.com/arsched/status/1384778233976139777

اسی طرح اس موقع پر ارشد شریف نے ابصار عالم کو گولی لگائے جانے پر مذاق اڑاتے ہوئے مختلف ویڈیو کلپس شئیر کئے تھے۔

https://twitter.com/arsched/status/1385235013747290112

https://twitter.com/arsched/status/1385454838868283392

https://twitter.com/arsched/status/1385876558339100675

https://twitter.com/arsched/status/1386185347097321472

ارشد شریف کی ان ٹویٹس کو شئیر کرتے ہوئے صحافی خاور گھمن نے بھی ابصار عالم پر گولی لگنے کا مذاق اڑایا۔

https://twitter.com/Ghummans/status/1386984426203226115

https://twitter.com/OmerAzhar96/status/1384954837603921922

خود پر مقدمہ درج ہونے کے بعد جب صحافی ارشد شریف نے راحت اندوری کا شعر اپنے ٹوئٹر پر لکھا تو اس پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "یاد رکھیں ہفتوں تک آپ ابصار عالم کے گولی لگنے کا مذاق اڑا رہے تھے، ! آپ ایک قابل رحم انسان ہیں، اور یہ اس کا ایک حصہ بھی نہیں ہے جس کا آپ ہمیشہ سے حصہ تھے، دوسرے حقیقی صحافیوں کے خلاف۔ آپ جیسے پروپیگنڈوں کو تنخواہ نہیں دی جاتی۔

https://twitter.com/Faiz0183834463/status/1528903066753421312?t=buWJcdQsqED8tiYM5anbBw&s=08

صارف عمران خان نے بھی ابصار عالم پر حملے کے وقت ارشد شریف کی طرف سے شئیر کی گئی ایک ویڈیو شئیر کی۔

https://twitter.com/iopyne/status/1529010905484238851?t=Jvw62knPXwiiO1n1N0rBVQ&s=08