مسلم لیگ نے ARY کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

مسلم لیگ نے ARY کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
مسلم لیگ ن کی قیادت کے فیصلے کے مطابق ARY چینل کا آج سے مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ آئندہ کوئی بھی پارٹی رہنما ARY پر نہیں آئے گا۔

خیال رہے کہ آج لاہور میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے سامنے سے ARY NEWS کا مائیک ہٹوا دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا چینل ہے جو ایجنڈے پر کام کر رہا ہے اور اداروں کیخلاف ایک بیانیہ بنا رہا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا تھا کہ ARY ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے رہا ہے، کیونکہ اس نے 40 ارب روپے کھائے ہیں اور وہ اپنے پیسے کو بچا رہا ہے، اس کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ہوں۔

https://twitter.com/pmln_org/status/1529106569677443072?s=20&t=ABFe_kDI7zZpHToCYrGyCA

ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان سے کرسی چھن گئی تو انہیں صدمہ پہنچا، انہوں نے سازش کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کیا، اب کہتے ہیں کہ قتل کی سازش ہورہی ہے، اب انہوں نے لانگ مارچ کے ذریعے ملک میں خون و آگ کا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں تاکہ یہ ثابت کرسکیں کہ ملک میں حالات بہتر خراب ہیں، یہ ملک سری لنکا نہیں بنے گا، آپ کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مسلم لیگ ن کی قائد نے کہا کہ سب سے پہلے انقلاب اور تحريک گھر سے شروع ہوتی ہے، عمران خان اپنے بچوں کو کہو آکر ليڈ کريں، برطانيہ کا پاسپورٹ رکھا ہوا ہے، عمران خان نے نيب ميں مجھ پر پتھراؤ کروايا، پيچھے نہيں ہٹی، تمہارے بچے لندن ميں ٹھنڈی فضاؤں ميں ہیں، قوم کے بچے لو کے تھپيڑے کيوں کھائيں؟، عوام کو بے وقوف بنانے کيلئے آپ نے بيانيہ رکھا ہوا ہے۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1529086600055263234?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1529086600055263234%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F87821%2Fmaryam-nawaz-sharif-imran-khan-establishment-long-march%2F

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کسی سازش کا ذکر نہیں کیا، کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں، کيا آپ نے فرح گوگی کا نام آزادی رکھا ہوا ہے؟ کرسی کھسکی تو کہا نيوٹرل جانور ہوتا ہے، کل کہا فوج نيوٹرل رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چيف اليکشن کمشنر آپ نے خود لگايا تھا آج کہہ رہے ہيں چيف اليکشن کمشنر غلام بنا ہوا ہے، 12 بجے عدالت کھلی آپ کو آئين شکنی سے روکا گيا، آپ نے سوشل ميڈيا پر عدالت کيخلاف مہم چلائی۔