عمران خان چند ریٹائرڈ فوجیوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال

عمران خان چند ریٹائرڈ فوجیوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان چند ریٹائرڈ فوجیوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ فوجی افسروں کی فيملی مارچ ميں شريک ہوںگی، يہ بول کر کيا پيغام دينا چاہتے ہيں؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبروں سے معاشرے ميں انارکی پھيلائی جاتی ہے۔ فیک نیوز سے شہريوں اور اداروں کے درميان بد اعتمادی بڑھائی جاتی ہے۔ قومی اداروں کو متنازع بنا کر ان کا کردار ختم کيا جاتا ہے۔ عمران نیازی کو منفی سیاست کو نوبل انعام ملنا چاہیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کل اسلام آباد کی سڑکوں پرعمران نيازی نے فسادی سياست پيش کی۔ عمران خان ساتھيوں کو آنسو گيس ميں چھوڑ کر بنی گالا چلے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کا جواب نہيں دے پارہے ، فارن ڈنڈنگ کا جواب نہیں دے سکتے مگر دوسروں پر الزامات لگارہے ہیں۔ عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کے سب سے بڑے بينفيشری ہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارت کوبيل آوٹ دينے کيلئے اپنے دھرنے کی کال دی، یہ دشمن کی ہائبرڈ وار کے آلہ کار بن چکے ہیں۔ جب بھی ملک کے کلیدی مفاد میں کوئی پیش رفت ہورہی ہوتی ہے عمران خان اس وقت کوئی منفی سیاسی سرگرمی شروع کر دیتے ہیں۔

کشمیری رہنما یاسین ملک کو انڈین عدالت کی جانب سے دی گئی عمر قید کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشميری قوم سمجھتی تھی کہ پاکستانی قوم یاسین ملک کو سزا دلوانے کے اقدام پر يکجہتی کریگی، مگر بھارت کا ظالمانہ قدم دھندلانے کیلئے عمران خان نے ہتھکنڈا استعمال کیا۔