• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مارچ 28, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھ سے باہر، کم از کم لفاظی ہی ہوجاتی، عدالت بہت سی باتیں اگنور کر گئی

نیا دور by نیا دور
مئی 26, 2022
in خبریں
26 1
1
31
SHARES
148
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عبدالمعیز جعفری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ میری سمجھ سے باہر ہے۔ آخر وہ تین ممبر بنچ بیٹھا ہی کیوں؟ اگر کوئی فیصلہ دینا ہی تھا تو کم از کم لفاظی ہی ہو جاتی کہ جو بھی ہوا بہت برا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک جج اپنی رائے لے کر آ رہا ہے تو اسے اس بات سے تفریق کرنی چاہیے جبکہ وہ اپنی منصفی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ آج کورٹ کے اندر اسلام آباد کے درخت جلانے کی معافی اس بنیاد پر دی گئی کہ وہ تو منتشر لوگ تھے جو آنسو گیس کے دھوئیں سے بچنے کیلئے درختوں کو آگ لگا رہے تھے۔ اٹارنی جنرل کو اس بات کو کائونٹر کرنا چاہیے تھا کہ درختوں کو جلانے سے آنسو گیس کے مہلک اثرات سے نہیں بچا جا سکتا۔

RelatedPosts

دیگر اداروں کو بھی مشاورت سے فیصلے کرنے چاہیے: وزیراعظم

ججز کی تنخواہوں میں کٹوتی سے انتخابات ہو سکتے ہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

Load More

نیا دور ٹی وی کے پروگرام ”خبر سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن وہ اس حد تک ہے جو آپ کا حق ہے زندگی جینے کا۔ کوئی شخص احتجاج کرتے ہوئے ایمبیولینس نہیں روک سکتا، دکانیں بند نہیں کر سکتا۔ یہ باتیں تو پہلے فیصلے میں عیاں تھیں کہ ان لوگوں کو زمین کا ایک ٹکڑا دو جہاں یہ جا کر شور مچائیں اور پرامن طریقے سے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ غلط نہیں تھا لیکن اس میں جس طرح چیزوں کو اگنور کیا گیا اور اسی جماعت کی طرف سے جس کیلئے اسے جاری کیا گیا تھا، اس نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔

مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ناکام تھا۔ عمران خان نے بڑے سمارٹ طریقے سے اسلام آباد سے نکلنے میں عافیت جانی۔ اب میں نہیں سمجھتا کہ وزیراعظم شہباز شریف، عمران خان کی دھمکیوں سے ڈر کر اپنا اقتدار چھوڑ کر گھر چلے جائیں گے۔

عامر غوری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گذشتہ روز یہ چیز ثابت کر دی ہے کہ وہ اپنا مافوق الفطرت سیاسی بیانیہ خود ہی ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں انہوں نے جو کچھ کیا، اس کے بعد کیا یہ طے کرنا ضروری نہیں ہو گیا کہ اب یہ معاملات آگے کیسے چلیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک فیل ہوتی حکومت کو طاقت کا بہت بڑا ٹیکہ لگا دیا ہے۔ لیکن سپریم کورٹ اب بھی ان کو مدد فراہم کرنے کیلئے مختلف حیلے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔ عمران خان کے دھرنے سے ملکی تشخص کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا دنیا میں بہت غلط تاثر گیا ہے۔ انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پارلیمنٹ اب ایک سپریم ادارہ نہیں رہا جبکہ باقی اداروں کے اندر بھی یہ صلاحیت نہیں رہی کہ وہ اس طرح کے رویوں کو ڈیل کر سکیں۔ یعنی جس کا جب دل چاہے گا وہ چڑھ دوڑے گا اسلام آباد کے اوپر، کبھی مذہب اور کبھی سیاست کا نام لے کر

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بات کا اندازہ ہے کہ وہ ایک کمزور حکومت ہے، لیکن دوسری جانب اس پر بہت زیادہ ڈیوٹیاں بھی لگ گئی ہیں کہ وہ اس تباہ شدہ اکانومی کو بھی کھڑا کرنے کی کوشش کرے اور ملکی سیاست کو بھی ٹریک پر واپس لے کر آئے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جتھے نے بلوا کیا۔ اگر ان میں ملوث لوگوں کے بارے میں حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرتی تو پھر عمران خان دوبارہ ایسا کرتے ہوئے ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتے رہیں گے۔

 

Tags: azadi marchD-ChowkIslamabadJudiciaryLong MarchpakistanSupreme Courtآزادی مارچاسلام آباد دھرناڈی چوکسپریم کورٹلانگ مارچ
Previous Post

صابر شاکر نے ARY چھوڑ دیا

Next Post

عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر مقدمات درج

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اکرم شیخ کے مطابق جنرل فیض حمید نے حساس دستاویزات کے لئے ان کے گھر پر ڈاکہ ڈلوایا’

‘اکرم شیخ کے مطابق جنرل فیض حمید نے حساس دستاویزات کے لئے ان کے گھر پر ڈاکہ ڈلوایا’

by نیا دور
مارچ 28, 2023
0

سپریم کورٹ کے وکیل بیرسٹر اکرم شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر پر دسمبر 2019 میں پڑنے والا ڈاکہ...

‘چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ ججوں کے سوال نظر انداز نہیں کیے جا سکتے’

‘چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ ججوں کے سوال نظر انداز نہیں کیے جا سکتے’

by نیا دور
مارچ 28, 2023
0

الیکشن سے متعلق مقدمے کا فیصلہ اگلے دو تین دن میں آ جائے گا۔ جب تک جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے...

Load More
Next Post
عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر مقدمات درج

عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر مقدمات درج

Comments 1

  1. محمّد says:
    10 مہینے ago

    سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف جوڈیشل کونسل میں مشکوک فیصلے دینے اور ملک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں برطرف کیا جائےانکو نشان عبرت بنایا جائے۔تا کہ ملک کو نقصان پہنچانے کی جرات کسی کو نہ ہو۔ شخصیتیں آتی جاتی ہیں۔یہ ملک ہے تو ہم ہیں ورنہ کچھ بھی نہیں۔کاش قوم کو وطن سے محبت ہو جائے اور اس بدمعاش ٹولہ جو ججوں ۔نام نہاد صحافی ۔کچھ وطن دشمن سابقہ اور موجودہ اسٹبلیشمنٹ کے لوگ ۔کچھ سیاستدان انکو احتجاج کر کے انکے انجام تک پہنچایئں ورنہ یہ ملک کو برباد کرتے رہے گے

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In