جی ایچ کیو نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کروا دیا

جی ایچ کیو نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کروا دیا
جی ایچ کیو ( جنرل ہیڈ کوارٹر) نے ایڈوکیٹ ایمان مزاری کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اسلام آباد کے تھانہ رہنا میں سید ہمایوں افتخارلیفٹینٹ کرنل فار جج ایڈووکیٹ جنرل ( جنرل ہیڈ کوارٹر) کی مدعیت میں ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کہا گیا کہ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی حدود میں پاکستان آرمی کے سینئر آفیسر کے خلاف توہین آمیز کلمات ادا کئے۔ ایمان مزاری نے آرمی چیف کے سینئر آفیسر کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کہے۔ ان کے تضحیک آمیز بیان کا مقصد پاکستانی فوج کی صفوں اور فائلوں کے درمیان بغاوت کو ہوا دینا اور بھڑکانا ہے۔

ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا کہ ان کا یہ بیان ایک سنگین جرم ہے جو پاکستانی فوج کے اندر تذلیل اور نفرت پیدا کرنے کا باعث بھی بنتا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے پاک فوج کی سینئر کمانڈ کو بھی بدنام کیا۔ اس طرح کا بیان پاک فوج میں بدامنی اور افراتفری پھیلانے کے ارادے سے جاری کیا گیا جو کہ قابلِ سزا جرم بھی ہے۔ لہذا قوانین کے تحت ایمان مزاری کے خلاف ایکشن لیا جائے۔



‏اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری عبوری ضمانت ایک ہزار روپے مچلکوں کی عوض منظور کرلی

عدالت نے 9 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔