پاکستان کے 3 ٹکڑے کرنے کی زبان پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے، آصف زرداری

پاکستان کے 3 ٹکڑے کرنے کی زبان پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے، آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔ یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے، ملک کے تین ٹکڑے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی پوری نہیں ہوسکتی۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا سیکھ لو، انشا اللّٰہ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے نیوکلیئر اثاثے چھن جائیں گے اور ملک کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1532229059480002561