• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, اگست 11, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

محمود خان کا بیان کہ KP فورس لاؤں گا، امیر حیدر ہوتی نے دیا ہوتا تو؟

"نصرت جاوید نے کہا کہ 'مجھے ایک بات بتاؤ، آج جو بیان محمود خان نے دیا ہے کہ کے پی کی فورس لڑے گی، فرض کرو یہ امیر حیدر ہوتی نے دیا ہوتا۔ آپ نے شجرہ نسب نکال لینا تھا یہاں بیٹھے ہوئے۔ یہ باچا خان کا پوتا، یہ ولی خان کا بھانجا ارے یہ تو خاندانی 'پختونستانیے' ہیں، پکڑو انہیں۔"

علی وارثی by علی وارثی
جون 2, 2022
in خبریں
32 1
0
محمود خان کا بیان کہ KP فورس لاؤں گا، امیر حیدر ہوتی نے دیا ہوتا تو؟
38
SHARES
182
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

محترم نصرت جاوید نے عمران خان حکومت کے خاتمے کے قریب دو ماہ بعد ایک مرتبہ پھر ٹی وی چینلز پر جلوہ گر ہونا شروع کر دیا ہے اور آتے ہی بقول شخصے ‘پھٹے چک دتے’ ہیں۔ ہم نیوز پر محمد مالک کے پروگرام میں اپنے مخصوص انداز میں نصرت جاوید نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے اس بیان پر شدید تنقید کی کہ اگلی بار وہ خیبر پختونخوا کی فورس لے کر اسلام آباد آئیں گے۔ اب تنقید تو سبھی کر رہے ہیں لیکن استاد تو پھر استاد ہی ہوتے ہیں۔ ابھی تک یہ نکتہ کسی کو ٹی وی پر اٹھاتے نہیں دیکھا تھا کہ یہ لاڈلے کی جماعت کے ‘وسیم اکرم پلس پشتون ایڈیشن’ نے نہ دیا ہوتا بلکہ ان کی جگہ اے این پی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے دیا ہوتا تو کیا ہوتا؟

نصرت جاوید نے کہا کہ ‘مجھے ایک بات بتاؤ، آج جو بیان محمود خان نے دیا ہے کہ کے پی کی فورس لڑے گی، فرض کرو یہ امیر حیدر ہوتی نے دیا ہوتا۔ آپ نے شجرہ نسب نکال لینا تھا یہاں بیٹھے ہوئے۔ یہ باچا خان کا پوتا، یہ ولی خان کا بھانجا، یہ اسفند یار ولی کا بھانجا، ارے یہ تو خاندانی ‘پختونستانیے’ ہیں، پکڑو انہیں۔ یہاں پہ 23 مارچ کو حضور آئین منظور ہونے کے بعد لیاقت باغ میں جلسہ ہو رہا تھا۔ کتنی لاشیں لے کر ولی خان گئے تھے؟ اس کے باوجود کہاں گرفتار ہوئے؟ حیدر آباد ٹربیونل بھگتا نا؟ اور کتنی مرتبہ خان عبدالولی خان نے، ان کے بیٹے نے، قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھایا پاکستان سے وفاداری کا، اس کے باوجود غداری کا داغ نہیں اترا’۔

RelatedPosts

عطا تارڑ کا ڈی جی سپورٹس کو خط، ہاکی سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کا مطالبہ

عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے فون پر بات کروائی

Load More

اب بتائیے ہے کوئی جواب؟ میں نے پورا پروگرام نہیں دیکھا لیکن جو کلپ سوشل میڈیا پر نظر آیا، اس میں بڑے بڑے جیّد محبِ وطن بیٹھے تھے۔ محمد مالک صاحب بھی تھے۔ بالکل ساتھ والی کرسی پر ہی غالباً عارف حمید بھٹی صاحب بھی براجمان تھے۔ دونوں ہی احباب جواب تو دینا چاہتے ہوں گے لیکن اب ان تاریخی حقائق کو کون جھٹلا سکتا ہے؟ کیسے کہہ دیں کہ باچا خان اور خان عبدالولی خان کے ساتھ وہ کچھ نہیں ہوا جس کا ذکر نصرت جاوید کر رہے ہیں۔ جو کچھ بھابڑہ بازار میں ہوا۔ جو حیدر آباد سازش کیس میں ہوا۔ ان کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے جیسے جیسے الزامات لگے، ان تمام قسموں، وعدوں، حلفوں کے باوجود جو پارلیمان کے مقدس ہاؤس تک میں اٹھائے گئے، ان کی حب الوطنی کو ہمیشہ شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا کیونکہ یہ محض صوبائی خود مختاری کی بات کرتے تھے۔ اسی صوبائی خود مختاری کی جو اٹھارھویں ترمیم کے تحت ملنے والے اختیار کے برتے پر محمود خان وفاق کو تڑیاں لگاتے ہیں۔

جو باتیں وزیراعلٰی پختونخوا @IMMahmoodKhan نے کی ہیں اگر یہ @HaiderHotiANP نے کی ہوتی تو آج اسکو غدار قرار دیا گیا ہوتا۔ لیکن یہ شاید لاڈلا ہے۔
بوس @javeednusrat کی بے باک گفتگو pic.twitter.com/G4y3Ganu3c

— IMRAN (@muhemran) June 1, 2022

نصرت جاوید نے خان عبدالولی خان اور ان کے بیٹے کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر حلفِ وفاداری اٹھانے کی بات کی۔ باچا خان نے بھی دستور ساز اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔ 5 مارچ 1948 کو حلف اٹھانے کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے باچا خان نے کہا "ہمارے پٹھانستان کا کیا مطلب ہے؟ میں ابھی آپ کو بتاتا ہوں۔ اس صوبہ کے لوگ سندھی کہلاتے ہیں اور ان کے ملک کا نام سندھ ہے۔ اسی طرح بنگالی ہیں اسی طرح شمال مغربی سرحدی صوبہ ہے۔ ہم سب ایک ہیں اور ہماری زمین پاکستان کے اندر ہے۔ ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ محض ملک کا نام لینے سے ہی پتہ چل جائے کہ یہ پختونستان کی سرزمین ہے۔ کیا یہ شریعت اسلامی کے تحت گناہ ہے؟ ہم پختونستان چاہتے ہیں اور ہم ڈیورنڈ لائن کے اِس جانب رہنے والے سارے پٹھانوں کو پختونستان میں متحد کرنا چاہتے ہیں۔ آپ اس سلسلے میں ہماری مدد کریں۔ اگر آپ دلیل دیں گے کہ اس طرح پاکستان کمزور ہو جائے گا تو میں کہوں گا کہ پاکستان ‘ایک علیحدہ اکائی’ کے وجود میں آنے سے کمزور نہیں ہوگا۔ یہ مضبوط ہوگا۔”

تاریخ کا جبر دیکھیے کہ جنہیں ساری زندگی شک کی نگاہ سے دیکھتے رہے وہ تو اپنے حلف پر مرتے دم تک قائم رہے۔ ان کے جانشین بھی اسی زمین کے وفادار ہیں۔ اس کی خاطر ان کے خدائی خدمتگار جانیں دیتے چلے جاتے ہیں، وفا کی قیمت خون سے چکاتے چلے جاتے ہیں مگر اس بھاری قیمت کے عوض ملنے والی خودمختاری کے بل پر دھمکیاں وہ دیتے ہیں جنہیں ہمیشہ اپنا سمجھا، جن کے لئے ہر ایک پر شک کی انگلیاں اٹھائیں، ہر ایک کو غدار قرار دیا۔ آج وہی کہتے ہیں وفاق پر فوج کشی کریں گے۔

ان کے سرخیل تو اس سے بھی دو ہاتھ آگے جاتے ہیں۔ فرمایا اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے (یعنی انہیں اقتدار میں واپس لانے کے لئے ریاستی نظام کو مزید کچوکے نہ لگائے) تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا، فوج تباہ ہو جائے گی، ایٹمی اثاثے لے لیے جائیں گے اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔

اب بھی وقت ہے۔ غداری کے کھیل کھیلنا بند کیجیے۔ اب تو سمجھ جائیے۔ اب تو آپ پر بھی میر جعفر اور میر صادق ہونے کے الزامات لگ رہے ہیں اور لگانے والے وہ پودے ہیں جنہیں آپ نے اپنا خونِ جگر دے کر سینچا تھا۔ اس ملک کے شہریوں پر بھروسہ کیجیے۔ ان کے حوالے ملک کیجیے اور واپس اپنے کام پر لگیے۔ رہ گئے یہ وسیم اکرم پلس اور خود ان کے کپتان تو اتنا بتائے دیتے ہیں کہ آپ کی پشت پناہی نہ ہو تو ان کے پلے کچھ بھی نہیں ہے۔ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجیے، ملک آئین کے مطابق چلنے دیجیے، یہ یوں ہی سسک سسک کر اپنی موت آپ مر جائیں گے۔

Tags: آئین پاکستانامیر حیدر ہوتیباچا خانپختونستانعمران خانمحمود خاننصرت جاوید
Previous Post

تحریک انصاف کے پاس قبلہ درست کرنے کا آخری موقع ہے

Next Post

پاکستان کے 3 ٹکڑے کا خواب دیکھنے والے کے دماغ اور سیاست کے 300 ٹکڑے ہوں گے، مریم نواز

علی وارثی

علی وارثی

علی وارثی نیا دور میڈیا کے ویب ایڈیٹر ہیں؛ ان سے [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

Related Posts

‘فرح خان عرف گوگی فرحت شہزادی’ کہہ کر ہتک عزت کی گئی، عطا تارڑ کو قانونی نوٹس

‘فرح خان عرف گوگی فرحت شہزادی’ کہہ کر ہتک عزت کی گئی، عطا تارڑ کو قانونی نوٹس

by نیا دور
اگست 11, 2022
0

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما...

عطا تارڑ کا ڈی جی سپورٹس کو خط، ہاکی سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کا مطالبہ

عطا تارڑ کا ڈی جی سپورٹس کو خط، ہاکی سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کا مطالبہ

by نیا دور
اگست 11, 2022
0

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کے نام خط لکھ کر 13 اگست کو ہاکی...

Load More
Next Post
پاکستان کے 3 ٹکڑے کا خواب دیکھنے والے کے دماغ اور سیاست کے 300 ٹکڑے ہوں گے، مریم نواز

پاکستان کے 3 ٹکڑے کا خواب دیکھنے والے کے دماغ اور سیاست کے 300 ٹکڑے ہوں گے، مریم نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

Asif Ghafoor

‘The tea is fantastic’: لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے کریئر پر ایک نظر

by علی وارثی
اگست 3, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,736
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

20 minutes ago

Naya Daur Urdu
اے آر وائی کا ہم کیا دفاع کریں جب دفاع کریں لوگ آپ کا ماضی سامنے رکھتےہیں ہمارے سر شرم سے جھک جاتےہیں۔ ماضی میں ارشد شریف جو صحافیوں کے بارے میں پروگرام کرتے رہے ہیں ان کے بارے میں ابھی کسی نے ایک پروگرام بھی نہیں کیا اور وہ پشاور سے بھاگ گئے، مزمل سہروردی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

32 minutes ago

Naya Daur Urdu
دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے سجناں وی مر جاناوقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی اور وقت بدل گیا ہے،باری اے آر وائی کی آگئی ہے۔ سب کہتے تھے عمران خان اور اے آر وائی کو کہ باری تمہاری بھی آئے گی اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے پر بیٹھ کر اتنی سواری نہ کرو۔ دوسروں کو اتنا دیوار سے نہ لگاو کہ کل تمہارے ساتھ کوئی کھڑا ہونے کو تیار نہ ہو، مزمل سہروردی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In