وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء اور افسران کا 40 فیصد پیٹرول کوٹہ کم کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء اور افسران کا 40 فیصد پیٹرول کوٹہ کم کردیا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزراء اور افسران کا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کردیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کوٹہ کم کرنے سے خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا، بلکہ بوجھ کچھ کم ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خزانے پر بوجھ پڑنےکا مطلب عوام پر بوجھ بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے پیٹرول، ڈیزل 30، 30 روپے لیٹر مہنگا کیا ہے۔

ڈیزل کی نئی قیمت 204.15، پیٹرول 209.86، مٹی کا تیل 181.94 روپے ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اضافے کی وجہ آئی ایم ایف سے عمران کے معاہدے ہیں، چین سے آسان شرائط پر 2.3 ارب ڈالرز کا نیا قرضہ ملے گا، 10فیصد اخراجات کم کردیں تو 4 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق پیٹرول پر اب بھی 9.32 روپے، ڈیزل پر 23.05 روپے کی حکومتی سبسڈی برقرار ہے، قیمتیں مستقبل میں پھر بڑھنے کا خدشہ ہے۔